
روسی حملے کے نتیجے میں جنگ سے متاثرہ یوکرین کے صدر اور ان کی اہلیہ کا ایک میگزین فوٹو شوٹ سامنے آیا ہے، جس کے بعد یوکرین کی عوام کی جانب سے شدید ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی اور ان کی اہلیہ کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا ہے، اس کے پیچھے ان کا ایک میگزین کو دیا گیا تازہ ترین انٹرویو ہے جس کیلئے انہوں نے خصوصی فوٹو شوٹ بھی کروایا ہے۔
روسی جنگ کے نتیجے میں یوکرین کو شدید بحران کا سامنا ہے، اس کی عمارتیں، املاک اور معیشت تباہ ہوکر رہ گئی ہے ، جنگ کے اختتام اور بحرانوں کے ٹل جانے سے قبل معروف میگزین ووگ نے روسی صدر اور خاتون اول کا ایک انٹرویو کیا۔
https://twitter.com/x/status/1552126513209917441
میگزین نے انٹرویو کو عوام کی دلچسپی کے سامان سے بھرپور بنانے کیلئے ایک خصوصی فوٹو شوٹ بھی کیا جس کیلئے یوکرین کے ایوان صدر کے مختلف مقامات سمیت جنگ زدہ علاقوں اور فوجی گاڑیوں کو استعمال کیا گیا۔
اس فوٹو شوٹ میں کچھ تصاویر ایسی ہیں جنہیں دیکھ کر بالکل نہیں لگتا کہ یہ کسی جنگ زدہ علاقے کے سربراہ کی تصاویر ہیں، ایک تصویر میں یوکرینی صدر ایک پرتعیش کمرے میں اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامے بڑی سے کرسی پر براجمان ہیں اور کسی فلمی ہیرو کی طرح پوز دے رہے ہیں۔
دوسری تصویر میں جنگی سازوسامان اور فوجی اہلکاروں کے ساتھ یوکرینی صدر کی اہلیہ سرد موسم کا لباس زیب تن کیے موجود ہیں، یہ تصویر بھی کسی فلم کا ٹائٹل معلوم ہوتی ہے۔
ایسی تصاویر اور فوٹو شوٹ کے جاری ہونے کے بعد یوکرین سمیت دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین نے یوکرینی صدر اور ان کی اہلیہ کو شدید الفاظ میں آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا ہے، صارفین کا کہنا ہے کوئی اتنا بے حس کیسے ہوسکتا ہے کہ جنگ زدہ ماحول میں ایسی تصاویر بنوائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ukrin-russia-pc.jpg
Last edited by a moderator: