جنوبی وزیرستان، خوارج کے خلاف آپریشن، میجر اور لانس نائیک شہید،11خوارج ہلاک

2421011142ab887.jpg

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی کے دوران کالعدم گروہ فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جبکہ 7 دیگر زخمی ہوئے۔

آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔


ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا، جس کا مقصد علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنا تھا۔ دورانِ آپریشن سیکیورٹی فورسز کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، تاہم دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کا عمل تاحال جاری ہے۔


بیان میں بتایا گیا ہے کہ 37 سالہ میجر معیز عباس شاہ کا تعلق چکوال سے تھا، جبکہ لانس نائیک جبران اللہ کا تعلق ضلع بنوں سے تھا۔
آئی ایس پی آر نے ان کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ:
"شہدا کی قربانیاں قوم کے حوصلے مزید بلند کر رہی ہیں، اور ریاست کی سلامتی کے لیے یہ لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔"


پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے حالیہ مہینوں میں خوارج کے خلاف کئی اہم کارروائیاں کی ہیں، اور جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان، باجوڑ و دیگر قبائلی علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
 

digitalzygot1

Minister (2k+ posts)
My heart goes out to brave soilders and their families. Ina lilahe wa ina elahe rajayoon. Dumb decisions of generals and their greed and incompetence us costing the country
 

frenes

Chief Minister (5k+ posts)
Very Sad
Allah pak in Shuhda k drjat ko blund framy ar lwahqin ko sabr e Jameel ataa frmay. Aamin sum Aamin
 

Back
Top