جنرل (ر) فیض حمید کی صاحبزادی کی شادی میں کون کون شریک ہوا؟

faih11i11.jpg

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات ، صحافیوں اور مختلف شعبوں کے افراد سمیت پی ٹی آئی سینئر رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔

سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ بھی مہمانوں میں شامل تھے جبکہ جنرل (ر) فیض حمید کے سخت ناقد اور سینئرصحافی سلیم صافی بھی اس تقریب کا حصہ تھے۔
https://twitter.com/x/status/1611751824737947649
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب کا اہتمام راولپنڈی کے ایک مقامی بینکویٹ ہال میں کیا گیا۔

شادی کی تقریب کے حوالے سے کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جن میں سابق آرمی چیف، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ، وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1611919965786873856
تقریب میں تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، مشاہد حسین سید، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، اشفاق پرویز کیانی، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا اور وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے بھی شرکت کی۔
https://twitter.com/x/status/1611788721019359243
 

Back
Top