
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی دوران حراست تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حکومت کو کڑی تنقید کانشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق جنرل ریٹائرڈامجد شعیب کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ امجد شعیب سلاخوں کے پیچھے چٹائی پر کھڑے ہیں اور انکے پیچھے ایک باتھ روم ہے جبکہ باتھ روم کے اوپر ایک کیمرہ بھی دیکھاجاسکتا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے سوال کیا کہ کچھ لوگوں کو اپنے مخالفوں کو ننگادیکھنے کا کیوں شوق ہے؟

تصویر دیکھ کر ڈاکٹر شہباز گل کو اپنا دوران حراست وقت یاد آگیا جبکہ وائرل ہونیوالی تصویر اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ڈاکٹرشہبازگل بھی اسی حوالات میں قید تھے۔
ڈاکٹرشہبازگل نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ چٹائی بھی وہی ہے جو مجھ سے پہلے آدھے گھنٹے میں چھین لی گئی تھی۔ شکر ہے شعیب بھائی کی عمر کا لحاظ کر کیا۔ لیکن میرے مطابق انشاللہ شعیب بھائی کا مزید ریمانڈ نہیں ملے گا۔ 153 اے اور 505 دونوں ثابت کرنے مشکل ہوں گے۔ بہت کمزور کیس ہے۔ میرے خیال میں جلد ضمانت ہو جانی چاہئے۔
https://twitter.com/x/status/1631013426683170827
حوالات میں لگے ٹوائلٹ کے اوپر کیمرے پر ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ جی یہ کیمرا اور ایک تیز لائیٹ چوبیس گھنٹے چلتے ہیں۔ مجھے لائیٹ زیادہ تنگ نہیں کرتی تھی کیونکہ میری آنکھوں پر زیادہ وقت پٹی بندھی رہتی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1631015414678409217 https://twitter.com/ArtistInWarTime
اظہر مشوانی نے ٹوائلٹ کے اوپر لگے کیمرے پر سوال اٹھاتے ہوئے تبصرہ کیا کہ کیا شوق ہے انہیں لوگوں کو ننگا دیکھنے کا
https://twitter.com/x/status/1631108715196698630
پی ٹی آئی سینیٹر عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ عمر کا بیشتر حصہ ملک کی حفاظت میں گزارنے والے بزرگ کو کبھی گمان بھی نہ ہوا ہوگا کہ 80 برس کی عمر میں بغاوت کے مقدمے میں پابند سلاسل ہو گا اور وہاں اخلاقی زوال کی یہ حد کہ واش روم میں جاسوسی کی غرض سے کیمرہ لگایا جائے گا۔ لیکن بھولنا مت کہ ظلم جب حد سے بڑھتا تو مٹ جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1631013924698050584
احتشام الحق نے تبصرہ کیا کہ ٹوائیلٹ میں بھی کیمرہ۔۔۔۔۔؟؟ مطلب اتنا ظلم تو کوئ دشمن بھی نہ کرے۔ یہ انسانی حقوق سے اور انسانیت سے گِری ہوئ حرکت ہے۔ آپ ُان ریٹائیرڈ فوجی افسرانوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں جہنوں نے اِس ملک کیلۓ قربانیاں دی ہے۔ ایک 80 سالہ بزرگ ملک اور اداروں کیلۓ خطرہ ہے؟
https://twitter.com/x/status/1631083428794757122
اقرارالحسن نے تبصرہ کیا کہ ایسی تصویریں جاری کرنے والوں کو یہ بات کیوں سمجھ نہیں آتی کہ ان سے خوف نہیں نفرت بڑھتی ہے۔۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1631035391246491648
صابرشاکر کا کہنا تھا کہ عزیز ہم وطنو یہ بھی ایک سچا پاکستانی جرنیل سپاہی ہے جرم پاکستان کیلیے آواز بلند کرنا سچ بولنا ڈرایا گیا دھمکایا گیا لیکن نہیں جھُکا اور اب سلاخوں کے پیچھے ہے اللہ مدد فرمائے ہمت دے
https://twitter.com/x/status/1631093255558316037
راجہ فیصل نے تبصرہ کیا کہ جنرل امجد شعیب ہمیشہ سے فوج کے کٹر محافظ رہے ہیں لیکن جب انہیں باجوہ اور اب عاصم کی تباہی، غداری اور فاشزم کا احساس ہوا تو وہ مزید ایسا نہ کر سکے اور بول پڑے! یہ تصویر پاکستان میں فوج کے مسلط کردہ فسطائیت کا اظہار کرتی ہے کیونکہ فوج اب اپنے ہی سینئر سابق فوجیوں کے خلاف ہو گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1631026873617530884
حیدر مہدی کا کہنا تھا کہ سینہ تان کے قوم و پرچمِ قوم کیلئے خون دینے اور بہانےوالے خاندان سے ہوں۔ جانتا ہوں کہ مرحوم دادا نے، سلاخوں کے پیچھے، سینے پہ پاکستان کا جھنڈا سجائے اس شخص کے شانہ بشانہ 65 اور 71 کی جنگ لڑی۔ قابلِ عزت حُکمرانِ وقت سے صرف اتنی التماس کہ اس شخص میں نوجوانوں کو اپنا دادا نظر آتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1631030269099515905
شعیب خان سدوزائی نے تبصرہ کیا کہ پس ثابت ہوا کہ مسئلہ آرمی اور سویلین کے مابین نہیں ہے۔ مسئلہ حق اور باطل، سچ اور جھوٹ، انصاف اور ظلم، جمہوریت اور فاشزم کے مابین ہے۔ اس وقت ظلم، جھوٹ، فاشزم اور باطل اقتدار میں بیٹھا ہوا ہے اور ہر سچ بولنے والے پر ستم ڈھا رہا ہے۔ اس نکتے کو اچھے سے سمجھنا ہو گا!
https://twitter.com/x/status/1631114145889148928
گلوکار سلمان احمد نے بھی تصویر شئیر کرکے حکومتی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
https://twitter.com/x/status/1631001542605123584
معروف شاعرہ نوشی گیلانی نے تصویر شئیر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا قائدِ اعظم نے پاکستان اس لئے بنایا تھا ؟
https://twitter.com/x/status/1631115529082789888
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amja-dhaha.jpg