
جیونیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں سینیئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی سے سوال کیا گیا کہ مریم نواز جب عوام سے ووٹ مانگتی ہیں وہ اسی کو بنایئے میں تبدیل کردیتی ہیں،اور اسی پر ووٹ مانگتی ہیں کہ ہم صاف شفاف ہیں، لیکن کچھ چیزوں میں ان کا اہم کردار بھی سامنے آنا چاہئے۔
ارشاد بھٹی نے کہا کہ میں مریم نواز صاحبہ سے توقع کررہا تھا کہ وہ آج ایک ٹویٹ کرینگی اور کہیں گی کہ ہمارا سیاسی دشمن عمران خان ہے اور ان کی اہلیہ بنی گالا میں ہیں، گو کہ ان کی اہلیہ کیخلاف بھی احتجاج نہیں کرنا چاہئے، لیکن جمائما گولڈ اسمتھ کا کوئی تعلق نہیں ہے،لہذا ان کے خلاف مظاہرے نہ کئے جائیں،
سینئرتجزیہ کار نے کہا کہ مریم نواز کا بحیثیت خاتون دہرا معیار ہوتا ہے جب ان کی اپنی خواتین ہوتی ہیں، ان کا موقف الگ ہوتا ہے اور جب عمران خان یا پی ٹی آئی کی خواتین کی بات ہوتی ہے تو مکمل چپ ہوجاتی ہیں،اور یہ قابل مذمت ہے،یہ بہت آگے بڑھے گا،آپ دیکھتے جائیں یہ بہت آگے بڑھے گا۔
ارشاد بھٹی نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر میرے وزیر اعظم بنے ہیں،انہوں نے خفیہ طریقہ سے صحافیوں کو بلا کر توشہ خانہ کے چودہ کروڑ ہار کی خوشخبری سنائی ہے،خدا کا خوف کرو آپ کو صحافیوں کے بجائے ڈی جی ایف آئی اے کو بلانا چاہئے تھا،کہ یہ مجھے اطلاع ملی ہے یہ میں ٹیم بنا رہا ہوں، ذرا پتا کرو اور ایف آئی کر چلا کر ریفرنس دائر کرو اور نشانہ عبرت بناؤ۔
ارشاد بھٹی نے کہا کہ یہ صحافیوں کو بتانا اور ٹی وی پر چلانا،ضمانت پر میرے وزیراعظم کبھی آپ نے کبھی نواز شریف کے تحائف کا سنا تھا ، جو وہ پانچ سو ڈالر والے تحائف 15، 15 روپے میں لے جاتے تھے ،اگر غیرملکی تحائف لر کر عمران خان نے بیچ دیئے تو اس طرح دنیا سے ہمارے تعلقات خراب ہونگے، یہ وہ چیز تھی جو چھپائی جارہی تھیں،معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ تک پہنچا، ان میں ذلفی بخاری اور سابق خاتون اول کا نام بھی آرہاہے اور عمران خان صاحب کے زیادہ ٹیکس دینے کی وجہ بنی،فواد بھائی اگر یہ جرم نہیں ہے تو نواز شریف اور زرداری صاحب پر توشہ خانہ کیس کیوں چل رہاہے؟
ارشاد بھٹی نے کہا کہ فواد بھائی یہ جرم اس لئے بنتا ہے کہ یہ چیزیں آپ بدلنے کیلئے آئے تھے،اس مائنڈ سیٹ کو ہی تبدیل کرنے آپ آئے تھے،یہ آپ کا اخلاقی معیار نہیں تھا، بے نظیر صاحبہ کو ایک کروڑ کا تحفہ ملتا ہے،وہ تحفہ واپس آتا ہے،پاکستان میں چند سرکاری بابو اس کی قیمت بیس لاکھ لگادیتے ہیں،پھر وزیراعظم کو دس لاکھ دے کر کہتے ہیں یہ تحفہ دے دیں پھر تحفہ دس لاکھ کا ہوگیا،ایک کروڑ کا تحفہ بیس لاکھ میں بیچنے کا رول ہی غلط ہے۔