
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے سینیٹر اعظم سواتی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونےسے قبل ہی جوڈیشل پر جیل بھیجنے کی درخواست کردی ہے، عدالت نےا یف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے اعظم سواتی کو 14 روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کےکیس میں غیر معمولی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے وابستہ صحافی ثاقب بشیر نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ متنازعہ ٹویٹ کے کیس میں ایف آئی اے نے اعظم سواتی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے سے قبل ہی انہیں جوڈیشل پر جیل بھیجنے کی درخواست دائر کردی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1598252050697289728
ثاقب بشیر کے مطابق اعظم سواتی کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا تھا، یہ ریمانڈ ہفتے کے روز تک تھا، تاہم ایف آئی اے نےریمانڈ مکمل ہونے سے 2روز قبل ہی عدالت سے درخواست کی اور موقف اپنایا کہ تفتیش مکمل کرلی ہے اعظم سواتی کو مزید جسمانی ریمانڈ میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1598255660738568192
جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
واضح رہے کہ 29 نومبر کواسلام آباد کی سیشن کورٹ نے اداروں کے خلاف متنازعہ ٹویٹ اور بیان بازی کےکیس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع کردی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/azamswatihaha.jpg