جاوید ہاشمی کا توہین رسالت قانون میں ترمی&#160

yeh-cheez

Minister (2k+ posts)
Re: جاوید ہاشمی کا توہین رسالت قنون میں ترمیم

Salam hay hashmi sahab ko magar...lagta hay unhein zindagi piyari nahee..

One man made mullah made qaanon cant do justice for a person so big for whom this world was made..Allah can do better arrangements for his safety and his messengers PBUH safety. Its only to serve our own purposes and to kill people in the name of naamos e risalat..!

Is mulk mein jab tak yeh naam nihaad mullah faislay kartay rahein gay or humaari qaum andhon ki tarah un ko maantee rahay gee..humara yahee haal rahega..!! Jab nabi e paak PBUH nay aman ka dars diya or muaf karnay ka sabaq diya to hum kon hotay hein logon ko maarnay walay..!!
 

mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
Re: توہین رسالت قانون اسلام کے خلاف ہے: ہاشمی

صاحبہ ،


آپ کا تبصرہ ہی بذات خود میرا جواب ہے ،



ملا حضرات کی طرف سے ناموس رسالت کے نام پر قتل کرنے کے جتنے ثبوت پیش کیے جاتے ہیں، اول تو انکے "صحیح" ہونے پر سوالیہ نشان کھڑا ہے، ۔۔۔ دوم اگر انہیں "صحیح" مان بھی لیا جائے تب بھی وہ موجودہ
توہین رسالت قانون کو الٹا باطل ثابت کر رہے ہیں کیونکہ انکے مطابق 'پہلی' مرتبہ میں ہی رسول اللہ یا صحابہ نے قتل نہیں کر دیا، بلکہ صرف اُس وقت قتل کیا جب یہ چیز "عادت" بن گئی اور بیسیوں مرتبہ دہرائی گی۔




آپ توہین رسالت کو جرم بھی سمجھتی ہیں اور اس کی سخت سزا کی بھی قائل ہیں اوپر پیرا گراف یہی کہتا ہے

آپ اپنی طرف سے میرے منہ میں الفاظ رکھ رہے ہیں۔ سخت سزا کا مطلب یہ نہیں کہ موجودہ کالے قانون کو چوم کر آنکھوں پر رکھ لیا جائے جبکہ ہمیں پتا ہے کہ یہ کالا قانون قرآن و سنت کے سراسر خلاف ہے اور فتنے کا باعث ہے اور سینکڑوں لوگوں کو غلط طور پر سال ہا سال سے پکڑ کر جیل میں بند کیا ہوا ہے۔

آپ ان فتنوں سے ایسے نابینا تو نہ بنیں۔



اب دوسرے اعترضات


اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ ، قانون کا غلط استعمال ہوتا ہے تو قانون کا غلط استعمال روکنا لازم قانون پر بغض نکالنا غلط


دوسرا اعتراض ، یہ قانون خلاف اسلام ہے ؟ وہ تمام جماعتیں جو اس قانون کو خلاف شریعت یا سنت کہتی ہیں ،
وہ صرف یہاں ہی اسلامی یا سنت پر بضد کیوں ؟ سیکولر جماعتوں کو خدا یاد آیا ،
کیا کہنے ہیں آپ کے مقصد اسلام کو راضی کرنا نہیں غلیظ زبانوں کو بیہودگی کا موقعہ فراہم کرنا ہے


آج تک اس قنون سے کتنوں کو پھانسی پر لٹکایا گیا ؟ ایک بھی نہیں


اگر اس لاغر قانون کو بھی ختم کر دیا گیا تو ہمارا معاشرہ اور اس کے افراد ایسے واقعے میں خود سزا کا بندوبست کریں گے یہ قانون ایک ڈھال ہے


دل کو بڑا کریں ووہی دل جب ماں باپ یا کسی پیارے کی توہین پر بھڑک اٹھتا ہے یہ تو ہمارے سب سے پیارے کی عزت و ناموس کا معاملہ ہے


جو خراب کیا جو لوٹا جو برباد کیا سب ایک طرف مگر یہاں مداخلت نا ہی کریں یہ آپ کے ذہن اور تاویلوں سے بہت بلند اور پاک زمہ ہے

آپکے دیے گئے آرگومینٹ خاصے لغو ہیں۔

اس قانون کے تحت کسی کو کو پھانسی تو نہیں ہوئی، مگر جو بات آپ ہضم کر گئے وہ یہ ہے کہ اس جرم میں قید بے تحاشہ لوگوں کو قید کے دوران ہی "عاشقان نبی" کے ٹھیکدار بننے والے انتہا پسند حضرات نے قتل کر ڈالا ہے (لنک پی ڈی ایف فائل میں اوپر موجود ہے)۔

آپ مزید اس چیز کو ہضم کر گئے کہ اس کالے قانون کے تحت سینکڑوں معصوموں کو فقط جھوٹا الزام لگا کر جیلوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ 8 یا 10 سال کے مقدمے چلنے کے بعد عدالت سے بری ہو گئے ہیں، مگر اس دوران میں انکی اپنی ہی نہیں، بلکہ انکے پورے پورے خاندان والوں کی زندگیاں تباہ ہو گئیں۔

 

LovelyVirus

Senator (1k+ posts)
Re: جاوید ہاشمی کا توہین رسالت قنون میں ترمیم

Well done Hashmi sahib for speaking out the 'near' truth. This law as no place in Islam at all except for those of fake ashiq-e-rasool brigade.
 

mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
Re: جاوید ہاشمی کا توہین رسالت قنون میں ترمیم

How can we contact Javed Hashmi Sahib?
 
L

Liberal Fascist

Guest
Re: جاوید ہاشمی کا توہین رسالت قنون میں ترمیم

ابھی پاکستانی اتنے وسیع القلب و ذہن نہیں ہوئے ہاشمی صاحب!۔
پاکستان میں تھوڑا سا اسلام بَچ گیا ہے ذرا وہ بھی بِک جائے پھر نئی دُکان چلنے کی اُمید ہے۔

پاکستان جیسے مشتعل مُسلم اکثریتی مُلک میں کوئی پاگل ہی ہوگا جو توہینِ رسالت کا مرتکب ہوگا اور غالباً تمام فقہوں میں پاگل، مجنون اور دیوانے پر احکاماتِ شریعت ویسے ہی ساکت ہوتے ہیں۔
اب جہاں کِسی حد تک توہینِ رسالت ہوتی ہے وہ مغربی یا غیر اسلامی ممالک ہیں جو اِن قوانین کے احاطہِ اطلاق یا جیورسڈکشن سے ہی باہر ہیں۔ اگر آپ انگلش موویز یا وہاں کے لیٹ نائٹ شوز جیسے "رئیل ٹائم ود بِل مار" وغیرہ دیکھتے ہوں تو آپ کو علم ہوگا وہ لوگ حضرتِ عیسیٰ کی بھی کیسی تعظیم کرتے ہیں چہ جائیکہ رسالتمآب محمد مصطفیٰ
pbuh۔
میں نے ایک نیم خواندہ پاکستانی عیسائی سے پوچھا آپکا بھی کوئی کلمہ ہوتا ہے؟
ہاں
سُناؤ
لا الہ الا اللہ عیسیٰ پاک رسول اللہ‬

اب آپ اِن لوگوں سے سرزد ہونے والی توہینِ رسالت کی حقیقت کا اندازہ لگا لیجئے۔

اور توہینِ رسالت پر ایک جان لیوا حقیقت بھی ملاحظہ فرمائیے:۔
http://www.siasat.pk/forum/showthre...;-موت&p=1888676#post1888676
 
Last edited by a moderator:

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
Re: جاوید ہاشمی کا توہین رسالت قنون میں ترمیم


پاکستان جیسے مُسلم اکثریتی مُلک میں کوئی پاگل ہی ہوگا جو توہینِ رسالت کا مرتکب ہوگا اور غالباً تمام فقہوں میں پاگل، مجنون اور دیوانے پر احکاماتِ شریعت ویسے ہی ساکت ہوتے ہیں۔
اب جہاں صحیح معنوں میں توہینِ رسالت ہوتی ہے وہ مغربی یا غیر اسلامی ممالک ہیں جو اِن قوانین کے احاطہِ اطلاق یا جیورسڈکشن سے ہی باہر ہیں۔ اگر آپ انگلش موویز یا وہاں کے لیٹ نائٹ شوز جیسے "رئیل ٹائم ود بِل مار" دیکھتے ہوں تو آپ کو علم ہوگا وہ لوگ حضرتِ عیسیٰ کی بھی کیسی تعظیم کرتے ہیں چہ جائیکہ رسالتمآب محمد مصطفیٰ۔
میں نے ایک عیسائی سے پوچھا آپکا بھی کوئی کلمہ ہوتا ہے؟
ہاں
سُناؤ
لا الہ الا اللہ عیسیٰ پاک رسول اللہ‬

اب آپ اِن لوگوں سے سرزد ہونے والی توہینِ رسالت کی حقیقت کا اندازہ لگا لیجئے۔
اور توہینِ رسالت پر ایک جان لیوا حقیقت بھی ملاحظہ فرمائیے:۔
http://www.siasat.pk/forum/showthre...;-موت&p=1888676#post1888676



ہم ایسے لوگ یوں ہی تو ڈاکٹر صاحب سے نیاز پانے نہیں آتے، کچھ تو ہے عقیدت کا سبب۔
توہین رسالت کا مطلب کیا ہے مجھے آج تک واضح نہیں ہوسکا۔ گویا ہم یہ کہنا چاہتےہیں کہ پاک پروردگار نے جسے عزت بخشی، قران جس کی تعریف میں رطب السان ہے، ہم اُسے یوں ظاہر کرنا چاہتے ہیں جیسے اسُ ذاتِ مبارکہ کی توہین ممکن ہے۔
کیا کوئی بشر اتنا اختیار رکھتا ہے کہ اس مبارک ذات کی توہین کرسکے۔ کیا سورج کو آگ کا گولہ کہنے سے اس کی کائنات کو زندگی بخشنے والی صفت کی توہین ہوجاتی ہے؟؟
میرا عقیدہ یہ ہے کہ اگر کوئی میرے سامنے یہ گُستاخی کرے تو میں اپنی محبت کی خاطر اس کا گلہ گھونٹ دوں مگر اس کے لئے قانون کی مدد لینا، گواہوں کو تیار کرنا؟؟ یہ تو محبت کی توہین ہوئی۔
ڈاکٹر صاحب نے بالکل ٹھیک نشاندہی کی، اگر یہ جُرم ہے تو روز منبر پر بیٹھ کر ہو رہا ہے۔ اس قانون کا مقصد ہی بذاتِ خود توہین ہے نعوذباللہ۔اللہ پاک نبی کریم کے پیروں کی خاک میری جبین کی زینت بنائے۔جن کو مسلمانوں ہی نہیں تمام مخلوق کے لئے رحمۃ العالمین بنا کر بھیجا گیا یہ ظالم مُلے انہیں محدود کرنا چاہتے ہیں۔مرے پہ سو دُرے کے مصداق نبی پاک کے خالق کو ایک ظالم اور کرخت محتسب بنا کر پیش کیا جارہا ہے۔
اس قانوں کو سوائے دو مظلوم اقلیتوں کے خلاف (وہ بھی زر، زن، زمین کی خاطر) استعمال ہوتے کبھی نہیں سُنا۔
 

Back
Top