جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیان پر اداکاروں و عوام کا غم و غصے کا اظہار

khawajaihsa.jpg

جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیان پر اداکاروں و دیگر سوشل میڈیا صارفین کا غم و غصے کا اظہار

بھارتی شاعرجاوید اختر کے ممبئی حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کے حالیہ بیان کو لے کر پاکستان شوبز کے اداکاروں اور سوشل میڈیا صار فین نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے افراد کو پاکستان بُلانے پر پابندی لگائی جائے جو پاک سرزمین پر کھڑے ہوکر اسی کیخلاف زہر اُگلتے ہیں۔

جاوید اخترنے گزشتہ دنوں لاہور میں معقد ہونیوالے فیض فیسٹول میں ایک سیشن کے دوران کہا تھا کہ ہم ممبئی کے لوگ ہیں ہم نے دیکھا کیسے حملہ ہوا تھا، وہ لوگ ناروے سے تو نہیں آئے تھے اور نہ ہی مصر سے آئے تھے، وہ لوگ ابھی بھی آپ کے ملک میں گھوم رہے ہیں، ایک بھارتی کے دل میں شکایت ہو تو آپ کوبرا نہیں ماننا چاہیے۔

معروف بھارتی شاعر کے پاکستان مخالف اس بیان کو لے کر جہاں بھارتی میڈیا اور اداکار اُن کی تعریفیں کر رہے ہیں وہیں پاکستان میں ان کے اس بیان پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

پاکستانی اسٹار اداکار شان شاہد نے جاوید اختر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا "ان کو گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کا تومعلوم ہے مگراس پرخاموش ہیں مگر یہاں (پاکستان) ممبئی حملوں کے ملزمان کو ڈھونڈ رہے ہیں،اس کو ویزاکس نے دیا؟
https://twitter.com/x/status/1628102143898165248
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’لعنت ان سب پر جو سامنے بیٹھے تالیاں مار رہے تھے کوئی پاکستانی اداکار، گلوکار یا شاعر ایسی ہی بات انڈیا میں بیٹھ کر کرتا تو وہ ار ایس ایس کے ہاتھوں مارا جا چکا ہوتا ‘۔
https://twitter.com/x/status/1628119654232166411
ایک صارف نے کہا اس منافق جاوید اختر کی مجبوری ہے، گجرات کے قاتل کے خلاف کچھ لکھ بول نہیں سکتا کیونکہ اسکے بیوی بچوں کو بالی ووڈ میں کام نہیں ملےگا، یہ اپنی روزی پر لات نہیں مارنے والا۔
https://twitter.com/x/status/1628107799052812317
خان بیگ نے کہا کہ جتنا استقبال اس بندے کا تالیوں سی کیا گیا افسوس ہے اس ذلالت کیلئے؟ ہم قوم نہیں لائی لگ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1628138831622074368
فریحہ نامی صارف نے کہا کہ جاوید صاحب کی عزت کرتے ہیں ہم انکی صلاحیتوں کی وجہ سے لیکن اسکا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ وہ ہمارے مہمان بن کر ہمیں ذلیل کریں ،یہ ایک نہایت غیر مہذب حرکت کی ہے انہوں نے اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ انکے دل میں پاکستانیوں کے لئے کوئی عزت نہیں، آپ نے ہمیں تکلیف دی ہے جاوید صاحب
https://twitter.com/x/status/1628141224820449280
قائم دین نے شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے دیس میں امپورٹڈ چیزوں کا بول بالا ہے اس لئےایسے لوگوں کی بھی سننی پڑ رہی ہے جنکی گھر میں کوئی نہیں سنتا۔ ویسے بھی اس ٹوچے لکھاری کی کوئی نہیں سنتا اور جو سنتے ہیں انکو سمجھ ہی نہیں پڑتی کہ بول رہا ہے یا بک رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1628266053397630976
سوشل میڈیا صارفین نے اپنے ٹویٹس میں ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت دیگراعلی حکام کو ٹیگ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے شدت پسندانہ سوچ رکھنے والے بھارتی اداکاروں، ادیبوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے اورجاوید اخترکو مدعو کرنے والوں سے بھی لازمی پوچھ گچھ ہونی چاہیئے۔
 

Twister

MPA (400+ posts)
بے غیرتی تو یہ ہے جہاں بلایا گیا تھا وہاں کے لوگ اتنے بے غیرت تھے کے بجائے کچھ بولنے اور سمجھنے کے کے اگلا کیا بات کہہ گیا ہے جوکروں کی طرح تالیاں بجاتے رہے۔ اس محفل میں کوئِی بھی ایسا نہیں تھا کے زور سے چیخ کر احتجاج کرتا کے بڈھے تو ہے کون ؟؟ تھوڑے کو بہت سمجھیے
 

Respect

Chief Minister (5k+ posts)
Pakistan involved in mumbai terror attacks?

If so what wrong has he said, and what are the lollypop industry crying about.

Could someone ask them about Arshad Sharif?
 

yaar 20

Senator (1k+ posts)
اس کتے کے بچے کو گجرات میں ہوئے ہونے والے فسادات اور کشمیر میں ظلم کی داستانیں نظر نہیں آتی۔
دو ٹکے کا بھانڈ، مسخرا ۔
اس پر پاکستان آنے پر پابندی لگائی جائے آئے
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
بے غیرتی تو یہ ہے جہاں بلایا گیا تھا وہاں کے لوگ اتنے بے غیرت تھے کے بجائے کچھ بولنے اور سمجھنے کے کے اگلا کیا بات کہہ گیا ہے جوکروں کی طرح تالیاں بجاتے رہے۔ اس محفل میں کوئِی بھی ایسا نہیں تھا کے زور سے چیخ کر احتجاج کرتا کے بڈھے تو ہے کون ؟؟ تھوڑے کو بہت سمجھیے



اگر کہہ بھی دیتے تو یہ سُور کب بدل جاتا ؟
 

Back
Top