
باوجود اس کے کہ پاکستان میں صحافیوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں جس کی مثال ارشد شریف کی موت کی شکل میں سب کے سامنے ہے، عظمیٰ بخاری پاکستانی صحافیوں کے ملک چھوڑ کر باہر جانے کا مذاق اڑانے لگیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کچھ انقلابی دھڑا دھڑ ملک سے باہر جا رہے ہیں تبدیلی کے پرندے نیوے نیوے ہو کرملک سے نکل گئے ہیں جس طرح انقلابی باہر کے ملک جا رہے ہیں لگتا ہے انشاءﷲ جلد باہر کے ملک انقلاب آجائیگا۔
https://twitter.com/x/status/1586653715724996608
واضح رہے کہ حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے طنز کر رہی ہے اور مبینہ طور پر اسی لیے معید پیرزادہ ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں، اینکر عمران ریاض اور ارشاد بھٹی سے متعلق بھی ایسی ہی اطلاعات ہیں جن کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ صابر شاکر اس سے قبل ملک چھوڑکر جاچکے ہیں۔
ارشد شریف جو آئے روز دھمکیوں سے تنگ آکر باہر گئے تھے انہیں کینیا میں شہید کردیا گیا ہے، ارشد شریف کی موت کے باوجود ادارے اور حکومت یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں کہ ان کی جان کو پاکستان میں کوئی خطرہ تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1uzmabkkamazaaqjurnalist.jpg