Zinda_Rood
Minister (2k+ posts)
نادان سمیت دیگر دوست جو خاکسارکو اس فورم کا کوئی جزو لازمی سمجھنے اور سمجھانے پر مصر ہیں ان سب کی نیک و معصوم خواہشات کا احترام نہ کیا جاتا تو مندر مسجد کی پامالی سے زیادہ بڑا ظلم ہوتا۔ ہمارے جیسے سوختہ دل چاہے زندگی سرابوں کے پیچھے تیاگ دیں لیکن دوستوں کا مان قائم رکھنا اپنے یہاں آیتوں حدیثوں کی مانند معتبر سمجھا جاتا ہے۔گو فورم سے غیاب میں واقعہ مذکور سے زیادہ نجی و سرکاری مصروفیات جیسے عوامل خبیثی بھی کارفرما ہیں لیکن کوشش ہوگی کہ حاسدین کو بجلی کے جھٹکے دینے یہاں وقتا" فوقتا" حاضری لازمی ہو تاکہ میدان خالی سمجھ کر کوئی احمق اپنا اکیلا گھوڑا نہ دوڑائے جو باوجود کوشش بھی دوسرے نمبر پر آتا ہے۔
کِک باکسر بھائی، احمد لا لیس پی کے، بیلیور، دلدار، زندہ رود، سہراب، فاطمہ، آدم فانی، گجر پاکستانی، صحرائی،راز اور وہ نام جو ازلی کمزوریِ یاداشت کے سبب اسوقت یاد نہیں، آپ سب کا بندہ انتہائی مشکور ہے بلکہ احسان مند بھی ۔
دلی خواہش کے باوجود بسببِ مصروفیتفی الحال آج کا کوٹہ محض دو پوسٹس ہیں ، بشرطِ دستیابی وقت انشاللہ دوستوں سے تفصیلی گپ شپ اور بعض خواہ مخواہ کے بغض میں مبتلا ممبران کی تفصیلی تفتیش حجرہ خصوصی میں فرمائی جائے گی جس کے بعد ایسے مسٹر خواہ مخواہ ممبران کے گم سم ہونے کا قرار واقعی امکان ہے۔
@نادان
جن ممبران کے حواس پر خاکسار کی تصویر اور دہشت ابھی تک قائم ہے انہیں ہر آئی ڈی سے ہونے والی ٹکور کے پیچھے مسمی عاطف کا ہی ہاتھ یا حسبِ نصیب لِتّر نظر آتا ہے ، حالانکہ جواب طلبی اگر ناچیز کرے تو حریف کوئی ڈھنگ کا لفظ بولنے کے قابل نہیں رہتا، ایسی نرم نرم ٹکور خادم کا خاصہ ہی نہیں جسے کسی اور کی آئی ڈی سے میری موجودگی بتایا جارہا ہے۔
آپ نے صدا کی، میری طرف سے لبیک قبول فرمائیے کہ آپ جیسے دوستوں کے بِنا جنت کسی کام کی نہیں یہ تو صرف ایک فورم ہے۔
ویلکم بیک عاطف صاحب۔
