Zaidi Qasim
Prime Minister (20k+ posts)
کم از کم ٹائٹل ہی غور سے پڑھ لیتے آپ ...اس میں رہائی کا ذکر نہیں ، لوٹنے کے لئے کہا جا رہا ہے ..زیدی صاحب
اسی لیے میں کہہ رھا ہوں پی ایم کریں یہاں بندروں کی سرکس لگانے کا کیا فاۂدہ ۔
کم از کم ٹائٹل ہی غور سے پڑھ لیتے آپ ...اس میں رہائی کا ذکر نہیں ، لوٹنے کے لئے کہا جا رہا ہے ..زیدی صاحب
اسی لیے میں کہہ رھا ہوں پی ایم کریں یہاں بندروں کی سرکس لگانے کا کیا فاۂدہ ۔
ہمیں اچھی طرح پتا ہے کہ آپ بہت تعلیم یافتہ ہیں ..لیکن ایسی تعلیم کا فائدہ جو کسی کا دل دکھائے
آپ کو کیسے یہ گمان ہوا کہ ان کے نا آنے کی وجہ ان کا کوئی ` احساس کمتری ` ہوگا .....
میں آپ کی بات سے متفق ہوں ..وہ ایک اچھی پرسنلٹی کے مالک ہیں ..ذہن بھی خوبصورت ہے ..اور انداز بیان تو دل موہ لینے والا ...وہ ایک مضبوط شخصیت کے حامل انسان ہیں ...اتنی خوبیاں کم کم ہی ایک ساتھ انسان کے اندر ہوتی ہیں ...
لیکن یہاں معاملہ دوسرا ہے ..یہاں جس حد تک جایا گیا وہ انتہائی غلط ہے .....ابھی بھی اس تھریڈ پر پھر سے شروع ہو گئے ہیں ..ابھی سوچتی ہوں کہ کیا میں انہیں واپس بلا کر غلطی تو نہیں کر رہی ....
:lol:
اب تو ڈر لگتا ہے ..پتا ہی نہیں چلتا ..اگر آپ نے نہیں کہا تو نہیں کہا ہو گا .
مولوی کو گالی خود مولوی نے بنایا ہے .......
اسے عالم دین سے نہ جوڑا جائے
قانون کی رو سے > سرکاری ملازم کسی سیاسی جماعت پر کھلا تبرا کر سکتا ہےکیا تھا ...بہت بار کیا تھا .......سوچا اور لوگ بھی مل کر کہیں گے تو شاید سن لیں
I'm not and Taleem Yafta or non Taleem yafta means nothing. The important thing is what you are contributing to the society and which side you are standing. Life is not about goody goody gup shup. Its about standing against odds and struggling against the waves. It has the higher purpose to it.
آپ دونوں سے بہت ادب سے درخواست ہے ..خدارا اس لڑائی کو ختم کر دیں ..
آپ دونوں کو ہی اندازہ نہیں کہ آپ چاہے ڈھکے چھپے ہی ، گھر کی خواتین کا ذکر کر رہے ہیں ...
معافی ، در گزر جیسے الفاظ کیا آپ کے ہاں وجود ہی نہیں رکھتے ..ایسا لگتا ہے کہ بد تہذیبی کا کوئی مقابلہ چل رہا ہے ..ایسے مقابلوں میں جیتنے والا ہی اصل میں ہارنے والا ہوتا ہے ..
عاطف ، ڈیموکریٹ ، بارسا ، واہ رے بھائی اور جمہور پسند بلکل غائب ہے ، ان کو کبھی کبھی وزٹ کرنا چاہئیے
عاطف ایک بہت ہی اعلی پاۓ کا رائیٹر اور دلیر انسان ہے مجھے یاد ہے کہ اس نے کوئٹہ کے اس ایریا میں جاکر الیکشن کروایا جہاں فوج کے علاوہ کالعدم مذہبی اور سیاسی جماتوں کی بھرمار ہے یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ اس طرح کا مصروف بندہ اپنا ٹائم نکال کر ہمارے درمیان بیٹھتا اور اپنی مزیدار تحریروں سے ماحول کو زندہ و جاوید بناتا ہے ، اپنی نادان اور میرے جیسے لوگوں نے تو اردو لکھنا اور قلم کو دھاریداربنانے کا فن ہی عاطف سے سیکھا ہے ،عاطف اور میکبھیتھ کے بعد مجھے نادان کی طرز تحریر پر بہت مزہ آتا ہے اور انکو پڑھ کر انجواے کرتا ہوں ،عاطف اور میکبھیتھ میں صرف سیاسی اختلاف ہے ورنہ دونوں بڑے اچھے دوست ہیں ، ایچ ایم نیازی اورڈاکٹر معظم نیاز تو استاد ہیں انکے بارے میں لکھنا خوشامد میں آجاۓ گا آج صرف عاطف کی بات کر لیتے ہیں، ایک انسان میں خوبیوں کے ساتھ خامیاں بھی ہونا لازم ہیں (صرف ماہر نائی میں خامی نہیں ہوتی خاص کرجب وہ کٹنگ اور شیو کرے )، عاطف بہت جذباتی ہوجاتا ہے غصہ ضبط نہیں کر پاتا ،اگرچہ یہ بھی سچے بندے کی نشانی ہوتی ہے کہ غلط کام دیکھ کر پھٹ پڑے خواہ اس کا رزلٹ اسکے خلاف ہی کیوں نہ جاتا ہو ، عاطف میں یہ خوبی یا خامی ہے کہ وہ غلط بندے کو منافقت کرتے دیکھ کر پھٹ پڑتا ہے اور اسکی زیادہ ہی عزت افزائی کردیتا ہے ،مجھے یاد ہے کہ ایک بار بلیور برادر جو ایک سلجھے انداز میں لکھنے والے ممبر ہیں کہ ساتھ جھگڑے کے بعد چاچے سائیکل نے عاطف کو بلیور برادر کا ساتھ دینے کی پاداش میں اپنی فرینڈ لسٹ سے نکال دیا اورتین چار دن کے بعد دوبارہ شامل کرنا چاہا تو ناکامی ہوئی کیونکہ عاطف نے فورم پر آکر اسے بتا دیا کہ اب نہیں ،دوستی بس ایکبار ہوتی ہے بار بار توڑ کر ری نیو تو صرف موبائل کی سم ہوسکتی ہے، امید ہے کہ چچا سیکل برا نہیں مناۓ گا کیونکہ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے
یہاں دو تین ممبرز اپنی پوسٹس عاطف کی غیر موجودگی میں اس کے خلاف لگا رہی ہیں انکو جا کر اپنا پیٹ ڈھکنا چاہئے اور اخلاقا بھی یہاں سے دفع ہوجانا ہی انکے لئے بہتر ہوگا
میں ایکبار پھر عاطف سے التماس عاجزانہ کروں گا کہ محترم بڑے عہدے پر جانے کے بعد آپکے گرد چاپلوسی کرنے والے بہت ہونگے مگر دوست وہی ہیں جنہوں نے کبھی آپکو نہیں دیکھا (صرف پڑھا ہے) پھر بھی وہ آپ سے دوستی کا دم بھرتے ہیں ،آجایئے ،ایک بار صرف ایکبار آکر اپنے دیسی سٹائل میں کرسی پر پاؤں پھیلا کر بیٹھیے دودھ پتی کا آرڈر دیجئے،چھوٹے سے اخبار مانگئے ، پھر دیکھئے کسطرح آپکا اپنا خاندانی نائی سر بھی جھسے گا اور شیو بھی کرے گا، آپ دودھ پتی کی چسکیاں لیتے اخب پڑھتے شیو بھی کروایئے اور کٹنگ بھی بغلیں بھی اتروایے اور ناخن بھی ،کندھے بھی دبوایے اور پنیاں بھی ،آپکا خاندانی نائی وہیں ہے صرف آپ کہیں کھو گئے تھے
نائی سے گزارش ہے کہ بیٹھک کھول کر ذرا جھاڑ پونچھ دے تاکہ سر عاطف کے کپڑوں کو گرد نہ چھوے ،کیا کہا سمجھ نہیں آئ کچھ امریکہ امریکہ کہہ رہا ہے ،امریکہ کو چھوڑ تو نے کونسا اوبامہ کی بغلیں اتارنی ہیں ،واپس آ کر اپنا کام سنبھال شاباش
دراصل اس داغی نامی مولوی کو کسی سے بات کرنے کی اور کسی کو مخاطب کرنے کی تمیز نہیں، منہ اٹھا کر بک دیتا ہے، بعض لوگوں کی پرورش کچھ ایسی جگہوں پر ہوئی ہوتی ہے، جہاں ان کو تربیت، اخلاقیات کا درس دینے والا کوئی نہیں ہوتا، اس لئے جب سے اس نے میرے ساتھ بدتہزیبی کی ہے، تب سے میں نے یہ بیڑا اٹھا لیا ہے کہ اس کی جو تربیت بچپن میں نہ ہوسکی، وہ میں اب کردوں گا۔
اس کو میں نے مفت میں اپنا شاگرد بنا لیا ہے، کبھی کبھی جب یہ اڑی کرتا ہے تو ہنٹر سے مارنا بھی پڑتا ہے جو کہ استاد کا بنیادی حق ہے۔ اس لئے آپ اس کو اتنا سیریس نہ لیں۔
آخر کونسا معاملہ ہے، کچھ مجھے بھی تو پتا چلے، مجھے ابھی تک اس معاملے کی پوری طرح سمجھ نہیں آئی۔ ہم بھی عاطف صاحب کے قدردانوں میں سے ہیں اور ان کے ساتھ کیا ہوا، اس کے بارے میں جاننے کا حق رکھتے ہیں۔ اگر آپ کچھ روشنی ڈال سکتی ہیں تو ڈال دیں۔
جہاں تک عاطف صاحب کی واپسی کا تعلق ہے تو وہ ضرور واپس آئیں گے، کیونکہ جہاں تک میں ان کو سمجھا ہوں، وہ ایک فائٹر پرسنیلٹی کے مالک ہیں۔
قانون کی رو سے > سرکاری ملازم کسی سیاسی جماعت پر کھلا تبرا کر سکتا ہے
خالہ اتنی نادان نہ بنے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ وہی ناہنجار ہے جس کےلیے آپ نے یہ تھریڈ کھولا ہے۔ اور جسے یہاں لانے کے لیے آپ ہلکان ہورہی ہے یہی بدتہذیبی آپ خود دیکھ لے کہ شروعات کس نے کی اور ہر بار شروعات کیوں کرتا ہے؟ میں کبھی کسی کی خواتین کو ڈسکشن میں لاتا ہی نہیں۔ عاطف گالی بریگیڈ ہی ہے جسے یہ اعزاز حاصل ہے۔ اسلیے یہ ڈرامہ آپ بھی بند کردے۔ اب اسکی یہ آئی ڈی نام بین ہوگئی ہے لیکن اسکے پاس درجن بھر سے زیادہ آئی ڈیز ہیں جو بس ان میں سے کسی سے آنے والا ہوگا۔
(clap):bigok:آپ نے میرا دل جیت لیا ، آج سے آپ کا مرید ہوں ، دل سے آپکی عزت کرنا میرا فرض ٹھہرا آپ نے بڑے پن کا ثبوت دے دیا اور نادان صاحبہ کی اعلیٰ طریفی کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں
نادان سمیت دیگر دوست جو خاکسارکو اس فورم کا کوئی جزو لازمی سمجھنے اور سمجھانے پر مصر ہیں ان سب کی نیک و معصوم خواہشات کا احترام نہ کیا جاتا تو مندر مسجد کی پامالی سے زیادہ بڑا ظلم ہوتا۔ ہمارے جیسے سوختہ دل چاہے زندگی سرابوں کے پیچھے تیاگ دیں لیکن دوستوں کا مان قائم رکھنا اپنے یہاں آیتوں حدیثوں کی مانند معتبر سمجھا جاتا ہے۔گو فورم سے غیاب میں واقعہ مذکور سے زیادہ نجی و سرکاری مصروفیات جیسے عوامل خبیثی بھی کارفرما ہیں لیکن کوشش ہوگی کہ حاسدین کو بجلی کے جھٹکے دینے یہاں وقتا" فوقتا" حاضری لازمی ہو تاکہ میدان خالی سمجھ کر کوئی احمق اپنا اکیلا گھوڑا نہ دوڑائے جو باوجود کوشش بھی دوسرے نمبر پر آتا ہے۔
کِک باکسر بھائی، احمد لا لیس پی کے، بیلیور، دلدار، زندہ رود، سہراب، فاطمہ، آدم فانی، گجر پاکستانی، صحرائی،راز اور وہ نام جو ازلی کمزوریِ یاداشت کے سبب اسوقت یاد نہیں، آپ سب کا بندہ انتہائی مشکور ہے بلکہ احسان مند بھی ۔
دلی خواہش کے باوجود بسببِ مصروفیتفی الحال آج کا کوٹہ محض دو پوسٹس ہیں ، بشرطِ دستیابی وقت انشاللہ دوستوں سے تفصیلی گپ شپ اور بعض خواہ مخواہ کے بغض میں مبتلا ممبران کی تفصیلی تفتیش حجرہ خصوصی میں فرمائی جائے گی جس کے بعد ایسے مسٹر خواہ مخواہ ممبران کے گم سم ہونے کا قرار واقعی امکان ہے۔
@نادان
جن ممبران کے حواس پر خاکسار کی تصویر اور دہشت ابھی تک قائم ہے انہیں ہر آئی ڈی سے ہونے والی ٹکور کے پیچھے مسمی عاطف کا ہی ہاتھ یا حسبِ نصیب لِتّر نظر آتا ہے ، حالانکہ جواب طلبی اگر ناچیز کرے تو حریف کوئی ڈھنگ کا لفظ بولنے کے قابل نہیں رہتا، ایسی نرم نرم ٹکور خادم کا خاصہ ہی نہیں جسے کسی اور کی آئی ڈی سے میری موجودگی بتایا جارہا ہے۔
آپ نے صدا کی، میری طرف سے لبیک قبول فرمائیے کہ آپ جیسے دوستوں کے بِنا جنت کسی کام کی نہیں یہ تو صرف ایک فورم ہے۔
بھانجے جی ...میں وہی ہوں جس نے جب بھی بولا تھا جب آپ کے لئے بولتے ہیں ...ان کو روکا تھا اگر آپ کو یاد ہو ...یا شاید وہ پوسٹ آپ کی نظر سے نہ گزری ہو ..اس وقت مجھے دوسری پارٹی نے ڈانٹ دیا تھا ..اب آپ نے ڈانٹ دیا ہے ...(cry)...میری تو قسمت ہی خراب ہے ..صلح کرانے کی کوشش کرتی ہوں ..لوگ مجھے ہی ڈانٹ ڈپٹ کر چل دیتے ہیں ..
ویسے یہ آئی ڈی عاطف کی نہیں ہے ..
میری بات بری لگی ہو تو یہ سمجھنا جیسے میں نے آپ کو کچھ کہا ہی نہیں ...میری آپ سے کوئی خفگی نہیں ہے ..میں پہلے کی طرح آپ کی پوسٹیں پڑھتی رہوں گی ..
ہاں یاد آیا ..سورہ عبس والی پوسٹ پر آپ سے ڈسکس کرنا ہے ..یاد نہیں کس تھریڈ پر تھی
mujy b koi 2,4 alfaaz den urdu k. mein b kuch karun. vela beth beth k thak gya hunالفاظ کا ایسا کون سا مسلہ ہے ...مجھ سے ادھار لے لیں ....خوشی خوشی دوں گی .
ویسے آپ کے کومنٹ کا تہہ دل سے شکریہ
الفاظ گی .
میں نے تو ایسا کبھی نہیں دیکھا ..جیسی آپ بات کر رہے ہیں
وی
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|