میری اس تھریڈ کے بہانے، عاطف، استاد جی، میکبیتھ، بارکا،منتظر، اور لبرل فاسشسٹ سے درخواست ہے کہ واپس آجائیں پلیز.
دوسری بات،
سہراب، پاکستانی، پرفیکٹ اسٹرینجر، باوا جی اور باقی جن دوستوں کی آپس میں لڑائیاں ہیں وہ پلیز ختم کریں یہ دنیا نفرت کے لئے بہت چھوٹی ہے. کل جب انسان نہیں رہتا پھر افسوس ہوتا ہے کہ کاش معافی ہی مانگ لیتا لیکن تب بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے.
اگر باہمی سیاسی یا مذہبی اختلافات کو دلیل سے حل کریں اور ذاتیات پر حملوں سے اجتناب کریں تو فورم بہت خوبصورت ہوسکتا ہے. مجھے پتہ ہے کہ یہاں لوگوں کی انا بہت اونچی ہے لیکن بہادر وہ ہوتا ہے جو اپنی غلطی کی معافی مانگ لے . اور شروعات میں کرتا ہوں.
پرفیکٹ اسٹرینجر میں نے آپ سے پہلے کافی بدتمیزی کی تھی جس کے لئے میں آپ سے معافی مانگتا ہوں