تیر سے نکلا کمان کبھی واپس نہیں آتا

Arslan

Moderator
پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عمران ظفر لغاری کی ایوان میں تقریر کے دوران زبان پھسل گئی ، غلط ضرب المثل پڑھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیر سے نکلا کمان کبھی واپس نہیں آتا


اسلام آباد(آن لائن)، جس پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا ، حکومتی اراکین نے فقرے کسے، جس پر عمران ظفر لغاری نے کہا کہ منہ سے نکلی ہوئی بات کبھی واپس نہیں آتی ، جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران عمران ظفر لغاری صدر کے خطاب پر بحث میں حصہ لے رہے تھے تو جوش خطابت میں غلط ضرب ا لمثل پڑھ لی ،عمران ظفر لغاری کا کہنا تھا کہ اب اس ضرب المثل کو ایسا ہی سمجھا جائے ۔
source