تنخواہوں میں لاکھوں کا اضافہ، خواجہ سعد رفیق بھی بول اٹھے

Arshad Chachak

Moderator
Siasat.pk Web Desk
https://twitter.com/x/status/1931430451916218602
چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں یکایک کئی گنا اضافہ اور 50 فیصد زائد الاؤنس ناقابل فہم اقدام ہے،

اس سے پیشتر اراکین اسمبلی کے مشاہرے بھی بیک جنبشِ قلم کئی گنا بڑھائے گئے ہیں۔


اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور جنرل صاحبان کے مشاہرے اور مراعات پہلے ہی عوامی تنقید کی زد میں ہیں۔


تنخواہوں میں اضافہ کر لیں لیکن اس کا کوئی طریقۂ کار طے ہونا چاہیے۔


اسمبلی کے پاس اپنی مرضی سے آنکھیں بند کر کے اپنی تنخواہوں یا کسی مخصوص طبقے کی تنخواہوں یا مراعات میں اضافہ کرنے کا اخلاقی جواز نہیں ہے۔


تنخواہوں میں اضافہ ہر طبقے کے لیے برابری کی بنیاد پر ہونا چاہیے، اس ضمن میں لانگ جمپ یا ہائی جمپ اسٹائل نامناسب ہے۔


بہتر ہوتا کہ پارلیمنٹیرینز یا دیگر ریاستی اداروں کی تنخواہوں میں اضافہ سالانہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ منسلک کر لیا جاتا۔
 

Back
Top