تنخواؤں میں اضافہ ٹویٹر پر مہم

barca

Prime Minister (20k+ posts)
تنخواہوں میں اضافے کے لیے ٹوئٹر پر مہم




130914103411_saudis_join_twitter_campaign_for_higher_pay_464x261_galjuhani_nocredit.jpg



سعودی عرب میں تنخواہوں میں اضافے کے لیے ٹوئٹر پر چلائی گئی ایک مہم شہریوں میں کافی مقبولیت

اختیار کر گئی ہے۔


اس مہم میں شامل زیادہ تر لوگ وہ ہیں جنہیں روز مرہ زندگیوں میں مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے
اس مہم کے حامی گزشتہ دو ماہ سے ٹوئٹر پر بہت متحرک ہیں اور وہ اس مہم کے لیے عربی زبان میں’ہماری تنخواہ ہماری ضروریات کو پورا نہیں کرتی‘ کا ہیش ٹیگ کا استعمال کر رہے ہیں۔


جولائی میں شروع ہونے والی اس مہم کے پہلے دو ہفتوں میں اس ہیش ٹیگ کے ساتھ سترہ کروڑ ٹویٹس کی گئی تھیں جس کے بعد یہ ہیش ٹیگ کسی بھی زبان میں استعمال ہونے والے ہیش ٹیگز میں سولہویں نمبر پر آ گیا ہے۔


تاہم اس مہم کو تنقید کا بھی سامنا کنا پڑ رہا ہے۔ بعض سعودی شہریوں کا کہنا ہے کہ اس مہم کے ذریعے لوگوں کوگمراہ کیا جا رہا ہے جبکہ کچھ افراد اس بات پرناخوش ہیں کہ ملک کے اندرونی مسائل کو اس سطح پر دوسرے لوگوں کے سامنے کیوں لایا جا رہا ہے۔

130914103448_saudis_join_twitter_campaign_for_higher_pay_304x171_getty.jpg

"ت

ایک شہزادہ ایک اداکارہ سے پانچ لاکھ ڈالر کے عوض ملاقات کرتا ہے اور لوگ نعرہ لگا رہے ہیں کہ ’ہماری تنخواہوں میں ہماری ضروریات پوری نہیں ہوتیں‘، گھروں کا بحران بھی ہے اور وہ پوچھ رہے ہیں کہ ایسے میں ’کس طرح ایک سعودی گھر خرید سکتا ہے


کئی افراد نے اس مہم کے ذریعے سعودی شاہی خاندان کی شاہ خرچیوں پر بھی اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر لوگوں نے ان اطلاعات پر اپنی برہمی کا اظہار کیا جن کے مطابق ایک سعودی شہزادے نے پانچ لاکھ ڈالر کی امداد کے عوض امریکی اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ کے ساتھ پندرہ منٹ کی ملاقات کا وقت مانگا تھا۔

سعودی عرب میں تئیس ستمبر کو قومی دن منایا جاتا ہے اور ٹوئٹر پر بعض صارفین اس دن کو اپنے خدشات کو اجاگر کرنے کا اہم موقع قرار دے رہے ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ’کیسا قومی دن، جب میری قوم قرضے میں ڈوبی ہوئی ہے اور ایسے میں تمام شہزادے سوئٹزرلینڈ میں ہیں اور ہم بل ادا کر رہے ہیں۔ وہ لوگ قصوروار ہیں جو انہیں ہمارے پیسے اور پیٹرول کے ساتھ کھیلنے دیتے ہیں۔‘

http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2013/09/130914_saudis_twitter_campaign_aw.shtml

 
عرب جاہل لوگ ہیں۔
جیسے عوام ویسے ہی حکمران
جیسا ان کا بادشاہ اور شہزادے ۔ ویسے یہ خود دوسرے غیر عربوں سے وہی سلوک کیا اس سے بھی بُرا سلوک کرنے والے ۔
علم بکتا ہوتا تو آج یہ دنیا کی سب سے عقلمند قوم ہوتی۔

 

hikmat

Banned
عرب جاہل لوگ ہیں۔
جیسے عوام ویسے ہی حکمران
جیسا ان کا بادشاہ اور شہزادے ۔ ویسے یہ خود دوسرے غیر عربوں سے وہی سلوک کیا اس سے بھی بُرا سلوک کرنے والے ۔
علم بکتا ہوتا تو آج یہ دنیا کی سب سے عقلمند قوم ہوتی۔

لائک میں صرف گھوڑے دے لی کیتا اے
 

Fakhre Alam

Minister (2k+ posts)
عرب جاہل لوگ ہیں۔
جیسے عوام ویسے ہی حکمران
جیسا ان کا بادشاہ اور شہزادے ۔ ویسے یہ خود دوسرے غیر عربوں سے وہی سلوک کیا اس سے بھی بُرا سلوک کرنے والے ۔
علم بکتا ہوتا تو آج یہ دنیا کی سب سے عقلمند قوم ہوتی۔

aap be arab ho kya?
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
مسلمانوں کے خلاف امریکہ نے جتنی بھی جنگیں لڑیں ہیں سب کا بل صعودہ نے ادا کیا ہے
 

Back
Top