یقینناً آپکی اِس تھریڈ پر موجودگی "تصویر کا جادو" دیکھنے کیلئے ہے لیکن یہ جادو دیکھنے کیلئے آپکو اِس پوسٹ کے طویل پُل صراط سے گُزرنا ہوگا ۔ ۔ ۔ ۔
گذرے کئی مہینوں میں انسدادِ فرقہ واریت کیئے ایڈمن کی فریادوں سے شاید ہی کوئی محفوظ رہا ہو۔ اِس باب میں دیگر ماڈریٹر کی ننھی ننھی آوازوں میں سب سے نمایاں اور توانا آواز وسیم صاحب کی رہی ہے جو منصب کے لحاظ سے اِس فورم کے کوئی بڑے بتائے جاتے ہیں لیکن "پاسِ منصب" کے حوالے سے آپکی بڑائی دیکھنا ابھی حسرت ہے۔ آپ گاہے بگاہے ممبرز کو فرقہ واریت سے پرہیز کے مشوروں کے ساتھ ساتھ اُسکا آسان حل بھی بتلاتے ہیں کہ کوئی بھی اشتعال انگیز فرقہ وارانہ پوسٹ دیکھ کر خود کوئی غلط جوابی قدم اُٹھانے کی بجائے ایڈمن کو مطلع کریں تاکہ موثر اور سخت تادیبی کاروائی روبعمل لائی جائے۔ وسیم کی اس فرمائش کو سنجیدہ سمجھتے ہوئے ناچیز نے کتنی مرتبہ بذریعہ پی ایم/رپورٹ مطلع کیا لیکن موصوف نے آجتک شاذ ہی حسبِ وعدہ و منصب پبلک فورم پر کیے گئے اپنے اعلان کی کوئی لاج رکھی ہو۔ نتیجہ اہلبیت علیہم السلام اور صحابہ پر کی گئی آئے روز کی سمع خراشی و آشوبِ چشم ہے۔ البتہ موصوف حلقہ یاراں میں "سُرخ روُ" ہونے کیلئے یکطرفہ طور پر فریقِ اول کی دریدہ دہنی پر "جواب دہی کے جُرم میں ملوث" تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق مکتبِ تشیع کے ممبرز کی آئی ڈیز دھڑا دھڑ مستقل بین کیے جاتے ہیں۔ دوست چونکہ دوست کا آئینہ ہوتا ہے اسلیے موصوف کے حلقہ یاراں پر بھی کم سے کم اتنا تو لازم آتا ہے کہ وہ انہیں بتائیں کہ آپ سُرخ روُ نہیں ہو رہے کیونکہ جس نامُراد دھندے میں آپ اُتر چُکے وہ بہت تیزی سے آپکے کالے فیصلوں کی کان بنتا جا رہا ہے اور کالی کان میں کوئی "سُرخ رُو" نہیں ہوا کرتا۔
ماضی کی راکھ سے انگارے ڈھونڈتے کون انگلیاں سلگائے، ابھی کل ہی کے ایک واقعے سے معاملے کی سنگینی اور اُس پر جاری ایڈمن کی بے حسی کا اندزاہ کیا جا سکتا۔
اکا دکا کے علاوہ روز روز کی بے نتیجہ رپوٹا رپاٹی اور پی ایمز سے اکتا کر ناچیز نے کل وسیم صاحب کو ایک ممبر کی اکابرینِ ملت کے بارے کی گئی بلا اشتعال انتہائی غلیظ پوسٹ اِس فوری ایکشن کی اُمید بلکہ نااُمیدی پر بذریعہ پی ایم رپورٹ کی کہ جناب اُس وقت آن لائن تھے۔ بعد ازاں اُس پوسٹ پر اپنے دل جلے تبصرے کے ساتھ اسکا ویب لنک اور سکرین شاٹ بھی جناب کے وزیٹر میسج میں چسپاں کیا گیا جو اِس وقت بھی وہاں موجود اور دیکھے جا سکتے ہیں۔ وزٹرز میسج میں یہ پوسٹ لگانے کا واحد مقصد یہ تھا کہ اِس وقت آپکے زیرِ نظر تھریڈ میں پرائیویٹ میسج میں ہوئی بات مشتہر کرنے کی بداخلاقی سے بچتے ہوئے جناب ایڈمنسٹرٹر صاحب کی منفی اور شدید جانبدارانہ ایڈمنسٹریشن زیرِ بحث لائی جا سکے۔ پھر یوں ہوا کہ آپ نے توقعات پر پورا اُترتےہوئے تھریڈ کی لاش غائب اور بعد از ہزار اصرار با دلِ نخواستہ اُس ممبر کو چند گھنٹوں کیلئے "صحافتی رنگ" میں ڈال کر نکال دیا۔ اب وہ نہائے دھوئے گدھے کیطرح دوسروں کے مقدسات و معتقدات کو دولتیاں مارنے کیلئے دوبارہ سے آزاد ہے۔
قارئین و ناظرین اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر نیچے موجود عکس کو دیکھ کر بتلائیے کہ یہ قبیح حرکت اگر ہم ایسے بے چاروں سے سر زد ہوئی ہوتی تو وسیم صاحب گردن ماری سے کم پر کیا راضی ہوتے؟ اب ذرا نظریں اُٹھا کر دیکھئے اِس تعفن آرائی کے باوصف اس فورم کے اوپر بائیں جانب پیشانی پر اب بھی لکھا ہے، "پاکستانیوں کی آواز"۔

http://www.siasat.pk/forum/member.php?10205-Waseem&tab=visitor_messaging#visitor_messaging