Khurpainch
Minister (2k+ posts)

مزید دیکھیے۔ہر روز اخبارات کی خبروں اور کالموں میںکرپشن اور نااہلی کے واقعات شائع ہورہے ہیں۔اس پر حکومت کا کوئی قابلِ ذکر ردِ عمل سامنے نہیں آتا۔اب دو ہی صورتیں ہیں۔بیان کردہ واقعات غلط ہیں یادرست ۔اگر غلط ہیں تو ان کی دلیل کے ساتھ تردید ہونی چاہیے۔ اگر درست ہیں تو بتایا جائے کہ اصلاح کے لیے حکومت نے فلاں قدم اٹھا یا ہے۔ ایک دور میں وزارتِ اطلاعات یہ کام کر تی تھی۔آج کا مجھے علم نہیں کیونکہ اس کی کوئی شہادت کبھی سامنے نہیں آئی۔ میرا خیال ہے کہ اس کام کے لیے وزارتِ اطلاعات یا وزیر اعظم کے شکایاتی سیل میں صرف ایک آ دمی چاہیے۔وہ اخبارات میں چھپنے والے ایسے مبینہ واقعات کی فہرست بنائے اور متعلقہ شعبوں کو بھیج
دے۔ان شعبوں کو پابند کیا جائے کہ وہ دو دن میںصورتِ حال واضح کریں۔اتنا سادہ قدم اگر نہیں اٹھا یا جا رہا تو یہ گورننس کی ناکامی ہے۔
Last edited by a moderator: