
حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی تاحال کوئی فیصلہ نہیں کرسکی ہے جس کی اصل وجہ پارٹی میں اس معاملے پر اختلاف رائے پایا جاناہے۔
خبررساں ادارے اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) میں تحریک اعتماد کے معاملے پر حکومت یا اپوزیشن کا ساتھ دینےکے معاملے پر 2 رائے پائی جاتی ہیں، کثیر تعداد میں پارٹی رہنماؤں نے عدم اعتماد کی تحریک میں حکومت کا ساتھ نہ چھوڑنے کی تجویز دی۔
اس حوالے سے باپ پارٹی کی وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی ایک موقع پرگفتگو کے دوران حکومت کو نہ چھوڑنے کی تجویز بھی دی، تاہم باپ پارٹی کے کچھ ارکان حکومت سے ناراض ہیں اسی لیے وہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر حکومت کو گھر بھیجنےکے حق میں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق باپ پارٹی اپنا حتمی فیصلہ آخری وقت تک کرسکتی ہے کیونکہ اراکین کی رائے بھی آخری وقت تک تک تبدیل بھی ہوسکتی ہے،کیونکہ حکومت سے اختلافات اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا جارہا ہے، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق عدالتی فیصلے کو بھی انتظار کی وجوہات میں شامل کیا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1506955616568422406
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن نےحکومت کے ساتھ ساتھ چیئرمین سینیٹ کے خلاف بھی عدم اعتماد پیش کرنے کی تیاری کرلی ہے جس کیلئے ہوم ورک بھی کیا جارہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تحریک کاآغاز بلوچستان اسمبلی سے ہوگا، باپ پارٹی کی اکثریت اپوزیشن کے ساتھ رابطے میں ہے اور اپوزیشن کو عدم اعتماد میں ساتھ دینے کا یقین بھی دلا چکی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/baluchsitan0aw11.jpg
Last edited: