
کچھ روز قبل اغواء ہونیوالے تحریک انصاف کے متحرک کارکن وقاص امجد گھر پہنچ گئے۔
وقاص امجد نے رات ایک بجے ٹویٹ کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ الحمدللہ۔۔۔ باخیرو عافیت گھر واپس آگیا ہوں۔ آپ سبکی دعاؤں کا بہت شکریہ اللہ سبکو اپنی آمان میں رکھے آمین
https://twitter.com/x/status/1647693144241127426
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے وقاص امجد کے حق میں ٹویٹ بھی کی تھی جس میں انکا کہنا تھا کہ اپنے سوشل میڈیا کارکنان، جن میں سے وقاص امجد تازہ ترین ہے، کےاغواءکےجاری سلسلےکی شدید مذمت کرتا ہوں۔
عمران خان نےمزید کہنا تھا کہ ”ہمارے پاکستان“ میں آج جنگل کا قانون ہی پوری طرح رائج ہے۔”حکّامِ بالا“ جو بظاہر تمام قوانین سےبالاتر دکھائی دیتےہیں،کیجانب سےاحکامات موصول ہوتےہیں چنانچہ پہلےہمارے لوگوں کواٹھایا جاتا ہے اور پھرجعلی مقدموں کی بھرمار کردی جاتی ہے۔حتّٰی کہ زمان پارک میں لوگوں کیلئے خوراک کا اہتمام کرنے والوں تک کو اٹھانے اور ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1647674818957914113
انکا مزید کہنا تھا کہ قومی میڈیا پر تو ہماری آواز بند کی جاچکی ہے چنانچہ اب سوشل میڈیا کو ہدف بنایا جارہا ہے۔اطلاع تو یہ بھی ہے کہ انٹرنیٹ کی رفتار کو کم کرنے کیلئے کیبل نیٹ ورکس کے ساتھ موٹرویز سے بھی چھیڑ چھاڑ کی جارہی ہے۔ طاقتور طبقہ بلاخوفِ احتساب پوری ڈھٹائی سے متحرک ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/waqasahas.jpg
Last edited by a moderator: