
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نےکہا ہے کہ جلد ملکی معیشت ترقی کرے گی، تجربے اور سنجیدگی کا فرق واضح طور پر نظر آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ بیان ٹویٹر پر ایک سوشل میڈیا صارف کے تبصرے پر ردعمل دیتے ہوئے دیا، شہاب نامی اس صارف نے موجودہ حکومت کی تیزیوں کو سراہتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اس حکومت کے تیز ترین فوکس سے پیار ہوگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت ایک دن بھی ضائع کیے بغیر آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے پہنچ گئی، وزیراعظم شہباز شریف کا اگلا ہدف چین ہیں جہاں وہ چینی حکومت سے قرضوں کے حوالے سے مذاکرات کریں گے، اگر آئی ایم ایف اور چین کے ساتھ معاہدے طے پاجاتے ہیں تو تجارتی طور پر یہ ایک بڑا ریلیف ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1518280749610373120
مریم نواز شریف نے اس صارف کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت جلد تیزی پکڑے گی اور کیپٹل مارکیٹس اوپر جائیں گی انشااللہ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹس میں معاشی ریلیف لازمی طور پر عوام کو ریلیف کا ذریعہ بنے گا، سنجیدگی اور تجربے کا فرق واضح طور پر نظر آئے گا۔
https://twitter.com/x/status/1518290529624248321
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryam-nawaz-and-ppttii.jpg