بالآخر جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں کے خلاف دھرنا ختم ہوگیا ہے، حکومت نے جماعت اسلامی کو یقین دلایا کہ آئندہ ڈیڑھ ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی جائے گی جبکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی بجائے الٹا قیمت 2 روپے 56 پیسے بڑھا دی گئی جس پر سوشل میڈیا صارفین جماعت اسلامی پر سیخ پا ہیں اور تنقید کیساتھ ساتھ طنز کا بھی نشانہ بنارہے ہیں۔
کسی نے اس دھرنے کو حکومت فرینڈلی دھرناقرار دیا اور کہا کہ یہ دھرنا دراصل عوام کا غصہ نکالنے کیلئے تھا تو کسی نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی بجلی کی قیمتیں کم نہیں کراسکتی تھی تو دھرنا نہ دیتی ، الٹا بجلی کی قیمتیں بڑھا کر دھرنا اٹھاکرچلی گئی۔
سینیٹر مشتاق نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایسی بےحس حکومت ہےکہ ایکطرف جماعت اسلامی کےمری روڈ دھرنےسےآئی پی پیزمعاہدوں کو ری وزٹ کرنے،بجلی کی قیمتوں کوکم کرنےکیلئےمذاکرات کررہی ہے،دوسری طرف عین اسی وقت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے،یہ ڈاکہ ہے قابل مذمت ہے،کیاحکمران اشرافیہ ملک کوبنگلہ دیش صورتحال کی طرف لےجارہی ہے؟
حامد میر نے لکھا کہ دھرنے کا حتمی نتیجہ ، بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
شاہد بشیر نے ردعمل کہ جماعت اسلامی کا دھرنا کام کر گیا ملک میں بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہو گی
احمد وڑائچ نے لکھا کہ بجلی 2 روپے 56 پیسے مہنگی ہوتے ہی جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب۔ اسٹیج پر محسن نقوی اور عطا تارڑ موجود
گھمن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے منہ پر کالک مَل کر دھرنا ختم کردیا۔بجلی مزید 2 روپے 56 پیسے مہنگی ہوگئی۔ایک بار پھر ثابت ہوا کہ جماعت اسلامی منافقین کی جماعت ہے
احمد بوباک نے لکھا کہ جماعت اسلامی والے مہنگی بجلی کے خلاف پچھلے کئ روز سے احتجاج کررہے ہیںلیکن بجلی سستی ہونے کی بجائے 2 روپے 56 پیسے مہنگی ہو گئ ہے۔جماعت اسلامی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے
ایک سوشل میڈیا صارف نے بتصہر کیا کہ جماعت اسلامی والے عوام کے ساتھ ہاتھ کرگئے ہیں۔کیا بجلی مہنگی جے آئی نے کی؟مزدوروں پر ٹیکس جماعت اسلامی نے لگایا؟کیا آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے جے آئی نے کئے؟ یہ سب کام زرداری،نواز شریف اور نیازی کی تین سالہ حکومت کا نتیجہ ہے جماعت نے تو عوام کو ریلیف دلوانا ہے اور دلوا کر رہے گی
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے طنز کیا کہ بجلی سستی کروانے آئے تھے، مہنگی کر کے جارہے ہیں، کیسا دیا پھر جماعت اسلامی نے؟
جوکر نے لکھا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے کے اثرات انا شروع ۔بجلی مزید مہنگی کر دی گئی
باسط نے تبصرہ کیا کہ کیا آپ باشعور ہیں یا ذہنی مریض؟ حکومت و جماعت اسلامی میں معاہدہ 8 اگست کو طے پایا۔بجلی 7 اگست کی مہنگی ہوئی ۔اب جو بھی پہلے یا بعد میں ہوگا کیا عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے ذمہ دار ہونگے ؟کیا جماعت اسلامی کو آپ نے مینڈیٹ دیا یا دھرنے میں شرکت کی؟
آصف نے تبصرہ کیا کہ جماعت اسلامی کے فرینڈلی دھرنے کے نتائج!!حکومت نے بجلی کے نرخوں میں کمی کا مطالبہ مانتے ہوئے بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی۔
حمیرہ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے کی کامیابی ہے یا ظالم عوام دشمن حکومت کی ہمت بڑھ گئی ہے؟ بجلی مزید مہنگی کردی گئی
شفقت علی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے دھرنا دیا اور آج ماشااللہ سے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ دو روپے اضافے کے ساتھ جماعت اسلامی نے کامیابی سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔۔۔