
کوہاٹ کے تانڈہ ڈیم میں ڈوبنے والے بچوں کی تلاش کےلیے جاری ریسکیو آپریشن میں مزید بچوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد40 ہو گئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مزید بچوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام کے مطابق حادثے میں مجموعی اموات کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔
ڈی سی فرقان اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے روز سیر کے لیے جانے والے بچوں کی کشتی تانڈہ ڈیم میں ڈوب گئی تھی۔ کشتی میں افراد سوار تھے جس کی وجہ سے وہ الٹ گئی۔ اس واقعے میں مدرسے کے معلم، ملاح سمیت مزید کچھ بچوں کی تلاش جاری ہے جب کہ 6 کو بچا لیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پیر کی شام کو تاریکی کے باعث ریسکیو آپریشن معطل کر دیا گیا تھا تاہم آج (منگل) کی صبح سے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے باقی بچوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ کوہاٹ کے علاقے زر دسی میں کشتی الٹنے سے 41 بچے ڈوب گئے تھے۔ امدادی ٹیموں کے مطابق کوہاٹ میں واقع تانڈہ ڈیم میں بچے پکنک منانے آئے تھے۔ اس دوران انہوں نے کشتی میں بیٹھ کر ڈیم کی سیر کرنی چاہی۔ تمام طلبا کا تعلق ایک مقامی مدرسے سے تھا توازن بگڑ جانے کے باعث کشتی ڈیم کے عین وسط میں الٹ گئی۔
دوسری جانب ڈیم میں ڈوبنے والے گیارہ بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ سانحہ تاندہ ڈیم کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ کوہاٹ پولیس کے مطابق حادثے کا مقدمہ کشتی بان اور ایکسیئن محکمہ ایریگیشن کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tanda-dam-32.jpg
Last edited by a moderator: