بے وقت کی راگنی

SAYDANWAR

Senator (1k+ posts)
اسوقت یہاں ہیوسٹن میں رات کےابجکر 12 منٹ ہوئے آج گزرا ہوا دن جمعہ تھا آجکل ٹیکسس اسٹیٹ (جسے پاکستان میں ٹیکساس کہتے ہیں )میں ہریکین ہاروی آیا ہوا ہے گورنر نے اسٹیٹ آف ایمرجنسی نافز کردی ہے طوفان کا مرکز کارپسکرسٹی شہر ہے جو یہاں ہیئوسٹن سے لگ بھگ 190 جمع میل دور یہاں سے جنوب میں واقع ہے اور کارپسکرسٹی جو میکسیکو کاقریبی شھر ہے جسے "ہاروی" نام دیا گیا ہے کیٹیگری 3 کا طوفان تھا ابھی تین گھنٹے ہوئے یہ طوفان مزید طاقت پکڑ گیا اب یہ کیٹیگری 4 کا طوفان بن گیا ہے۔

تقریبا 14 گھنٹوں سے یہاں ہیئوسٹن میں ہلکی بارش ہوتی رہی تھی اب رات سوا بجے سے بارش میں شدت آرہی ہے ابھی دس منٹ قبل یہاں ہیوسٹن میں ٹرنیڈو وارننگ ایشو کی گئی ہے یعنی تیز ہوا کے جھکڑ تقریبا سو میل کی رفتار سے چل سکتے ہیں وہ متاثرہ علاقے کو ہٹ کرسکتا ہے لوگ ہوشیار رہیں۔دو دنوں سے میڈیا پورے ملک میں اس ہریکین ہاروی کے بارے میں عوام کو دن رات بتا رہا ہے،لوگوں نے پینے کا پانی ہر قیمت پر ہر اسٹور سے خرید کر بمعہ کھانے پینے کی تمام ممکنہ اشیاء کے خرید کر جمع کر لیا ہے،تمام اسٹور ان اشیاء سے خالی ہیں۔آج ہیؤسٹن شھر میں رات کو پہلا ہٹ متوقع ہے

اطلاعات یہی تھیں اللہ سے دعائے خیر ہی مانگ رہے ہیں۔آج لوگ اسٹوروں سے جنریٹر ہر قیمت پر خریدتے دیکھے گئے،پیٹرول کے زخیرے کرلئے گئے۔مسلسل مزید دو دن بارش تیز ہواؤں کیساتھ ہونے کی پیشنگوئی ہے۔اسوقت رات 1بجکر40 ہوئے ہیں۔

کارپسکرسٹی میں اسوقت روکپورٹ اور پورٹ رواکا پرطوفان نے نقصان کرنا شروع کر دیا ہے۔ اللہ خیر کرے۔
 
Last edited by a moderator:

Admiral

Chief Minister (5k+ posts)

طوفان تو آتے رہتے ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ گورنر طوفان کے وقت اور بعد میں کیا کرتا ہے
زرداری کی طرح پیرس چلا جاتا ہے، یا نواز شریف کی طرح لندن بھاگ جاتا ہے
 

چھومنتر

Minister (2k+ posts)
حیرانگی کی بات ہے، قبلہ تھریڈ اسٹاٹر کی امریکہ میں بیٹھ کر ہوا رکی ہوئی ہے، پھر ہم پاکستانیوں کو تو تمغہ بسالت ملنا چائیے جو ان چور اچکے حکمرانوں اور اتنے نامسائد حالات کے باوجود ہر مشکل کا مقابلہ کر رہے ہیں