بے قاعدگیوں،ماورائے آئین اقدامات کی نشاندہی کرنے والی آوازوں کو کاٹنےکاحکم

7bhattalkaasy.jpg

سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ مبینہ طور پر اس امپورٹڈ حکومت نے حکومتی بے قاعدگیوں اور ماورائے آئین اقدامات کی نشاندہی کرنے والی آوازوں کو دبانے نہیں بلکہ کاٹنے کا حکم دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جی این این کے پروگرام "خبر ہے" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عار ف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ ہماری اطلاعات کے مطابق لاہور میں ایک چھوٹو گینگ اور ایک موٹو گینگ اس حوالے سے سرگرم ہے، میں نہیں جانتا اس کے پس پردہ کون ہے، عمران ریاض خان کی گرفتاری بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔


عارف حمید بھٹی نے کہا کہ 5 سے 7 ایسے صحافی ہیں جنہیں ارشد شریف کی طرح جان سے مارنے کی خبریں مارکیٹ میں گردش کررہی ہیں، ان صحافیوں میں عمران ریاض خان، معید پیرزادہ، قاضی سعید، سمیع ابراہیم، خاور گھمن ، کاشف عباسی اور صابر شاکر کے نام شامل ہیں، سینئر تجزیہ کار ہارون رشید صاحب کے نام پر بھی مشاورت ہوئی۔

سینئرصحافی نے کہا کہ میں نے گزشتہ شب عمران ریاض خان کو بتایا کہ آپ کو گرفتار کرنے کی خبریں ہیں جس پر عمران ریاض خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ عارف بھائی آپ کو بھی گرفتاار کرنے کی تیاریاں ہیں۔