نواز شریف حکومت کی حمایت اور ن لیگ کی حمایت میں فرق کو مد نظر ضرور رکھیں ، میں ایک منتخب حکومت کو سازشوں اور الزامات کی بنیاد پہ گرانے کا سخت مخالف ہوں ، میری مخالفت کی انتہا 2014 کے دھرنے سے ہوئی جو کہ ایک انتاہئی شرمناک باب ہے ہماری سیاسی تاریخ کا ،،،،،کرپشن کی کوئی حمایت نہیں کرتا ، لیکن کرپشن کا الزام لگا کے صرف میاں نواز شریف کو ٹارگٹ کرنا بد دیانتی اور بد نیتی کے زمرہ میں آتا ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ 1990 کی دھائی کے ایک یا دو ارب روپے کو تو کرپشن میں شمار کیا جا رہا ہے لیکن اسی دور سے شروع ہونے والی ترین ، علیم ، زرداری ،بابر اعوان ،چوہدری برادران اور بہت سے دیگر کی بے پناہ کرپشن کا نہ صرف تزکرہ نہیں کیا جا رہا بلکہ ان کو اپنے دائیں بائیں بٹھایا جا رہا ہے ،،،نواز شریف کی ذات کو ٹارگٹ کر کے کوئی ملک کی خدمت نہیں ہو رہی نہ ہی اس سےکرپشن ختم ہوگی ،،،،،ملک میں شفاف الیکشن ہونے چاہیئں اس میں کوئی دو رائے نہیں ، لیکن اس کے لئے اصلاحات ہونی چاہیئں نہ کہ دھرنےوہ بھی فوجی بھائیوں کی آشیر باد سے