بے حس قوم اور عمران خان کی بھوک ہڑتال

M_Shameer

Senator (1k+ posts)
کم و بیش ایک سال جیل میں گزارنے کے بعد عمران خان نے بھوک ہڑتال کرنے کی دھمکی دے دی ہے اور اس پر سنجیدگی سے سوچنا شروع کردیا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ خان صاحب کو صاف نظر آگیا ہے کہ چاہے وہ ساری عمر جیل میں سڑتے رہیں، ان کیلئے کوئی سڑکوں پر نکل کر انقلاب نہیں لانے والا۔ ویسے بھی 9 مئی کے بعد فوج نے ڈنڈے سے سب کو ڈرا دھمکا دیا ہے ۔خان صاحب کے سپورٹرز ویسے بھی نرم انقلاب لانے والے ہیں، فوج کے ڈنڈے کا مقابلہ کرنے کا ان میں دم خم نہیں۔ پی ٹی آئی سپورٹرز تو وہ لوگ ہیں جو کہتے پائے جاتے تھے کہ اگر پولیس ہمیں ڈنڈوں سے مارے گی تو ہم انقلاب کیسے لائیں گے۔ آج بھی اسلام آباد جلسے کے معاملے پر کچھ ایسا ہی منظر دیکھنے کو آیا۔ جب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے محض ایک حکم نامے سے پی ٹی آئی کے انقلاب کو کینسل کروادیا اور پی ٹی آئی لیڈرز ہاتھ میں درخواستیں لے کر خجل خوار ہوتے پھررہے تھے کہ حکومت انہیں اجازت دے تو وہ انقلاب لائیں۔

خیر عمران خان اگر بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ان کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ہوگا کہ وہ بھوک ہڑتال ختم کرنے کیلئے شرائط کیا رکھیں گے۔اب تک وہ جن مطالبات کی تکرار کرتے آئے ہیں اس کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ فوج ان سے بات کرے، ان کا مینڈیٹ واپس کرے اور اس حکومت کو چلتا کرے۔ اگر وہ بھوک ہڑتال کرتے ہیں توظاہری بات ہے ان کو یہی شرائط رکھنی پڑیں گے اور یہ شرائط ایسی ہیں کہ فوج تو ان کو قبول کرنے سے رہی۔ اگر عمران خان بھوک ہڑتال کردیتے ہیں اوریہی شرائط رکھتے ہیں تو ان کے پاس دو ہی آپشن ہوں گے یا تو وہ حسبِ سابق یوٹرن لیں ، اپنی شرائط گول کرکے اپنی ۔۔۔ میں لے لیں یا پھر فوت ہونے تک اپنے مطالبات پر ڈٹے رہیں۔

خان صاحب یہ سمجھ رہے ہیں کہ جب وہ بھوک ہڑتال کا اعلان کریں گے تو پورے ملک میں تھرتھلی مچ جائے گی، قوم سڑکوں پر نکل آئے گی، کہرام مچ جائے گا اور پھر فوج خود اڈیالہ جیل کے دروازے کھول کر قوم کا لیڈر قوم کے حوالے کردے گی۔ ایسی ہی خوش فہمی رکھتے ہوئے ایک بار خان صاحب نے سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کردیا تھا ، کسی نے گھاس تک نہیں ڈالی تھی۔ اب بھی ایسا ہی ہوگا، ان کے سپورٹرز سوشل میڈیا پر بیٹھ کر تو ان کو سپورٹ کردیں گے، مگر سڑکوں پر ان کیلئے کوئی نہیں آنے والا، نہ ہی ان کیلئے کوئی ڈنڈے کھائے گا نہ جیل جائے گا۔ اس لئے اس بات کا قوی امکان ہے کہ بھوک ہڑتال کرنے کے بعد خان صاحب کو اپنے مطالبات واپس اپنی ۔۔۔ ۔۔۔ میں لینے پڑیں گے ۔۔

ویسے ایک اور خطرہ بھی ہے، اگر خان صاحب نے اپنے تئیں جعلی بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا کہ قوم کونسا دیکھ رہی ہے، مگر دوسری طرف کی پارٹی (فوج) سیریس ہوگئی اور خان صاحب کا سچ میں کھانا پینا بند کردیا تو پھر کیا ہوگا۔۔۔؟ پھر تو لینے کے دینے پڑجائیں گے ۔۔۔
 
Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
full

https://www.tiktok.com/video/7366998011018251521
https://twitter.com/x/status/1809652298307494398
 
Last edited:

abdulmajid

Minister (2k+ posts)

Unannounced martial law with the face at front Shahbaz 🤔
 
Back
Top