بھگوئی ہوئی معجون

monh zorr

Minister (2k+ posts)
معجون





حکیم سعیدہوتے تو ہم ان سے کوئی معجون مانگتے،حاجی عدیل کا یہ افسو س آپ نے پارلیمنٹ میں ملک کی صورت حال پر بحث کے دوران سنا، ہم نے بھی سنا اور قائل ہوگئے کہ حاجی صاحب واقعی تجربہ کارسیاستدان ہیں، اور انہوں نے پریشانی کی اصل جڑ کی طرف با لاخر اشارہ کر ہی دیا



حکمت میں معجون اس دوا کو کہا جاتا ہے جو مختلف جڑی بوٹیوں کو انتہائی پیس کر مرکب کی شکل میں بنائی جاتی ہے،ہر مرض کیلئے الگ معجون ہوتی ہے،یہ مریضوں کو کھلائی نہیں بلکہ چٹائی جاتی ہے،اسکی وجہ حکیم یاحاجی عدیل ہی بتا سکتے ہیں

یہ دوآئی اسے دی جاتی ہے جو حالات سے پس گیا ہو،،،مگر زیادہ تر ان اشخاص کو چٹائی جاتی ہے ،جودوسرے لوگوں کو پیس کر خوش ہوتے ہوں۔اب حاجی صاحب کا اشارہ کس طرف تھا کہا نہیں جاسکتا،قوم کے سامنے تو جو تینوں معززین ہیں،تینوں ہی کمال بے حسی سے قوم کو پیسے ڈال رہے ہیں



ادھرپارلمنٹ کا رویہ حکومت سے کچھ اس یار مار دوست جیسا ہے،جو لڑائی میں اپنے ہی دوست کوہاتھ مار کے کہتا ہے چلو بس لڑائی ختم کرو،،بہت ہوگیا،پارلمنٹ کا ہر ممبر میاں صاحب کیطرف ایسے بھگو بھگو کے الفاظ لڑھکا رہا ہے ،کہ بس میاں صاحب کاہی جگرا ہے برداشت کرنے کا،اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ مخالف پہلوان ایسے موزی ہیں کہ میاں جی کو ان تین ،چار سو کی باتیں سننا برداشت ہیں ،ان دو کےمطالبات سننا گوارا نہیں،یا ہوسکتا ہے یہ بات ہو کہ جیب میں پڑے سکتے کتنے بھی کھنکیں برے نہیں لگتے




ہماری سمجھ میں نہیں آتا کہ آخر میاں صاحب کا قصور کیا ہے،الیکشن میں دھاندلی،؟

،کون سی دھاندلی؟کیسی دھاندلی؟ ارے بھائی ملک میں الیکشن کا جو طریقہ رائج ہے الیکشن اسکے تحت ہؤئے ،

کونسی نئی چیز،نیا طریقہ ،نیا وطیرہ میاں صاحب نے اس میں شامل کردیا جو انکو ،سونے نہیں دیا جارہا؟ ایں



اور یہ جو اپنے قادری صاحب بھنارہے ہیں کہ آئین میں درج شقوں کے مطابق صاف ،شفافاور امین و صادق امیدواروں کا الیکشن لڑنا ممکن بنایا جائے، تو یار یہ جو امیدوار الیکشن لڑ کرآئے ہیں ،صاف شفاف نہیں ہیں،میلے کچیلے کپڑے پہنے پھرتے ہیں،ناخن بڑےہوئے ہیں،،دانت گندے ہیں،،آخر مطلب کیا علامہ صاحب کا،،حد ہے،،اور کیا مطلب ہے اس بات سے کہ صرف امین و صادق کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے ،

تو پھر یہ باقی لوگ جیسے شہباز،فضل الرحمٰن،مشاہد حسین،حاجی عدیل،سعد رفیق،پرویز رشید،اعتزاز،کائیرہ، جیسے ناموں والے کہاں جائیں گے،انکا دل نہیں ہےیا پیٹ نہیں ہے،،؟




اس لئے ہمارے خیال میں پارلمینٹ میں بحث وقت کا ضیاع ہے،ہوگا وہی جو صاحب چاہیں گے اسلئیے،سرکاری دفتروں کی طرح ایک سرکلر پھرا کر سب سے دستخط لے لئے جائیں ،،جس میں واضح لکھاہو کہ جو حکومت کے خلاف بولے اسے غدار قرار دے کر آئین کے مطابق سزا دی جائے


زیادہ بولنے کی اجازت اپنا ہو یا پرآیا ،کسی کو بھی نہیں دینی چاہئے

منہ زور
ستمبر4،،20ٍ14



 

saeenji

Minister (2k+ posts)
منہ زور .... لاجواب کر دیا آپ نے، کمال کی تحریر ہے @

(clap) (clap) (clap)
 

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
بہت بہڑیا لیکن آپ کے نکتے سے آتفاق نہیں کرتا جیسا کہ آپ نے آپنی تحریر میں عرض کیا کہ اس دہندلی میں نواز شریف کا کوئی ہاتهہ نہیں.بڑے آدب سے اگر نواز شریف کا اس دہندلی میں کوئی ہاتهہ نہ ہوتا تو وہ اُس دردناک دن کی رات کو ریٹرنگ افسر سے مخاطب نہ ہوتا
 

chacha jani

Chief Minister (5k+ posts)
لگتا ھے منہ زور جلد ھی مر جا ے گا۔ کیونکہ سچی با ت کرنا شروع ھو گیا ھے۔
 

monh zorr

Minister (2k+ posts)
لگتا ھے منہ زور جلد ھی مر جا ے گا۔ کیونکہ سچی با ت کرنا شروع ھو گیا ھے۔

کہاں امید تھی کوچے میں تیرے دل یوں ٹوٹے گا
جسے سمجھیں گے رہبر،وہ ہمارے مال لوٹے گا
 

chacha jani

Chief Minister (5k+ posts)

رحم کرنا دنیا کی ' عادت نہیں ھے
کسی نے نہ دیکھا
یہاں خوں کے آنسو
ڈھلکتے رھے
یہاں کا ھے دستور ' خاموش رھنا
جو گزری ھے دل پہ ' کسی سے نہ کہنا
یہ دن کاٹ ھنس کے
یہاں لوگ بس کے
اجڑتے رھے
شکوہ نہ کر گلہ نہ کر

کہاں امید تھی کوچے میں تیرے دل یوں ٹوٹے گا
جسے سمجھیں گے رہبر،وہ ہمارے مال لوٹے گا
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
users of red areas only makes red zone not green Pakistan

jo pehle se red areas per qabiz they woh hi green bana dete tu isse gareen banane ki zaroorat na parti per afsos woh apne or yar dostoon ke bank green karne mien lage rahe jis se awaam ki zindagi ke darakhat ke patte sookh gai.