بھارت: محبت کے ہاتھوں مجبور پاکستانی لڑکی جیل پہنچ گئی

ludi11o1.jpg

عشق کے ہاتھوں مجبور لڑکی جیل چلی گئی، پاکستانی لڑکی کو بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہری سے شادی کرنے کے لیے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے پر گرفتار کرلیا گیا، لڑکی بھارتی لڑکے سے آن لائن ملاقات ہوئی تھی۔

بھارتی حکام کے مطابق انیس سالہ اقرا کا تعلق پاکستانی شہر حیدر آباد سے ہے، جو ملائم سنگھ سے شادی کرنے کے لیے اپنے گھر سے بھاگ کر بھارت آگئیں،26 سالہ ملائم سنگھ یادو کو بھی جیوانی کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتاریاں ریاستی انٹیلی جنس بیورو کو یہ اطلاع ملنے کے بعد عمل میں آئیں کہ ایک پاکستانی شہری بغیر کسی درست دستاویزات کے ہندوستان میں داخل ہوا ہے اور وہ بنگلورو میں مقیم ہے،

پولیس کے مطابق لوڈو کے شوقین یادو نے جیوانی سے موبائل گیمنگ ایپلی کیشن پر ملاقات کی اور اس سے محبت ہوگئی،شادی کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد، اس نے اسے نیپال میں کھٹمنڈو آنے کو کہا، ان کی شادی ہندو رسومات کے مطابق کھٹمنڈو میں ہوئی، جس کے بعد وہ بہار چلے گئے۔

گزشتہ سال 28 ستمبر کو یادو جیوانی کے ساتھ بنگلورو واپس آیا اور کام جاری رکھا۔ اس نے اپنا نام بدل کر روا یادو رکھنے کے بعد اسے شناختی کارڈ بھی حاصل کیا۔
 

WHAT

MPA (400+ posts)
Ya Allah in gashtion ko kuch sharam de

Allah ka naam bhe laytay ho or saath main usse sentence main gali bhe add krni hy
bhai ghuna nikana hy nikal lo but yea glain do vo bhe ALLAH ku naam ky saath sahi nahi

baqi jo gunah karay ga hisab dy ga unless maafi maang lay