بھارتی سرکاری بینک پاکستان کے اسٹیٹ بینک کا سالوں سے کتنا قرض دار؟

india.jpg


بھارتی سرکاری بینک اسٹیٹ بینک کا سالوں سے قرض دار

بھارت کا سرکاری بینک پاکستان کے سرکاری بینک کا مقروض ہے، مرکزی بینک آف انڈیا کے اسٹیٹ بینک پاکستان کا مقروض ہونیکا انکشاف سامنے آگیا، بھارتی بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا 45 کروڑ 60 لاکھ کا قرض دار ہے۔

ممبر قومی اسمبلی رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں قیام پاکستان کے وقت پاکستان چھوڑ کر جانے والے ہندوؤں اور سکھوں کی پراپرٹی کی مالیت کا جائزہ لیا گیا۔

آڈٹ حکام کے مطابق 1947 سے مرکزی بینک آف انڈیا نے پاکستان کو یہ رقم ادا نہیں کی،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہاکہ 1947 سے اس رقم کا تنازع چل رہا ہے جو حل نہیں ہوا،بھارت کی باتیں بڑی بڑی اور لیکن سالوں سے پاکستان کا قرض دار ہے، اور بھارت کی جانب سے رقم کی ادائیگی کا فی الحال کو ارادہ بھی نظر نہیں آتا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت کو گزشتہ سال بدترین معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا،مہنگائی وبیروزگاری کے طوفان کا خدشہ بھی رہا،مالی سال2019-20میں 4فیصد تک رہنےوالی بھارتی شرح نمو مالی سال 2020-2021کے دوران منفی7اعشاریہ 3 فیصد رہی،مالی خسارہ جی ڈی پی کے 9.3فیصد تک پہنچ گیا تھا،زراعت کے شعبے میں بھی تنزلی دیکھی گئی تھی، جس کی بنیادی وجہ مودی سرکاری کی کسان مخالف پالیسی تھی۔

آزادی کے بعد پہلی مرتبہ بھارتی معیشت کساد بازاری میں داخل ہوگئی تھی،بھارت کی معیشت جولائی اور ستمبر کے دوران 7.5 فیصد سکڑنے سے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بڑی ترقی یافتہ اور ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہوگئی تھی۔

آٓکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وبائی مرض سے لگنے والی پابندیوں میں نرمی کے بعد بھارت کی معیشت بدترین متاثرہ ہوگی اور 2025 تک سالانہ پیداوار وائرس سے پہلے کی سطح سے 12 فیصد کم ہوگی۔
 
Last edited by a moderator: