
وفاقی حکومت نے بڑی کمپنیوں اور زیادہ آمدنی کمانے والے افراد پر سپر ٹیکس نافذ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فنانس ایکٹ 2023 کے نافذ ہونے کے بعد ایک مقررہ حد سے زیادہ آمدنی کمانے والی کمپنیوں اور افراد پر سپر ٹیکس نافذ کردیا گیا ہے، سپر ٹیکس کیلئے آمدنی کی حد 30 کروڑ روپے سے بڑھا کر 50 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
فنانس ایکٹ 2023 کے مطابق سال میں 15 کروڑ روپے کمانے والی کمپنیوں یا افراد پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، 15 سے 20 کروڑ آمدنی پر 1فیصد اضافی ٹیکس،20 سے 25 کروڑ پر 2 فیصد اضافی،25 سے 30 کروڑ پر 3 فیصد،30 سے 35 کروڑ پر 4 فیصد،35 سے 40 کروڑ پر 6 فیصد،40 سے 50 کروڑ روپےکی آمدن پر 8فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
فنانس ایکٹ 2023 کے تحت سال میں 50 کروڑ روپے کمانے والی کمپنیوں یا افراد کو 10 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
اس کے علاوہ بینکنگ سیکٹر اور دیگر بڑے شعبوں میں 30 کروڑ روپے سالانہ کمانے والی کمپنیوں پر بھی 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کیا گیا ہے، ان شعبوں میں آٹو موبائلز، ایئر لائنز، سیمنٹ، سگریٹ، بیوریجز، کیمیکلز، سٹیل، لوہا، فرٹیلائزر، تمباکو، آئل مارکیٹنگ، پیٹرولیم، ایل این جی، گیس، ادویہ سازی، آئل ریفائنری، ٹیکسٹائل اور شوگر سیکٹر پر 10 فیصد فیصد سپر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16supertaxxhxhxhxh.jpg