
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ انتہائی محنت کے ساتھ ملک کو واپس پٹڑی پر ڈالا اب چند مہینوں میں نالائق حکومت بیڑاغرق کر رہی ہے۔
انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں کی تعریف کی کہ عمران خان نےجو توجہ سیاحت کو دی اس کی مثال نہیں ملتی۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا عمران خان نے انتہائی محنت سے پاکستان کو واپس پٹری پر ڈالا۔ ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اب چند ماہ میں نالائق حکومت پاکستان کا بیڑا غرق کر رہی ہے۔ پاکستان مہینوں،ہفتوں میں نہیں دنوں میں نیچے جارہا ہے۔ کیونکہ امپورٹڈ حکومت کھاؤ نکلو کی پالیسی پر گامزن ہے۔
https://twitter.com/x/status/1531112189989474307
مذکورہ ٹوئٹ میں انہوں نے انگریزی اخبار کا حوالہ دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان عالمی سیاحتی انڈیکس میں 6 درجے کی ترقی کے بعد 83ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ بین الاقوامی اقتصادی فورم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یہ پوزیشن سیاحتی مقامات کی بنیاد پر دی گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستان کو عالمی سیاحتی انڈیکس کے 2021 کے ایڈیشن میں دنیا بھر کے 117 ممالک میں سے 2019 کی 89ویں پوزیشن کے مقابلے میں 83ویں نمبر پر رکھا گیا ہے جوسیاحتی شعبے کی تعمیر و ترقی کیلئے اہم پیشرفت ہے۔
قومی ادارۂ ترقئ سیاحت (پی ٹی ڈی سی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عالمی سیاحتی انڈیکس میں 6 درجے ترقی اہم پیشرفت قرار دی جاسکتی ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں سیاحت کی تعمیر و ترقی کیلئے کاروباری ماحول اور تحفظ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3fawadcriticisbeeraghrq.jpg