
شمع جونیجو کے بٹگرام کے پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے دعوے پر تنقید
ٹی وی ڈراموں کی سابق اداکارہ شمع شمع جونیجو کا دعویٰ گلے پڑ گیا، شمع جونیجو نے دعویٰ کیا تھا خیبرپختونخوا کا ضلع بٹگرام پاکستان کا حصہ نہیں، شمع جونیجو نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا میں پہلے دن سے کہہ رہی ہوں کہ یہ بلوائی پاکستانی نہیں ہیں، شمع جنیجو کے ٹویٹ پر ثمن ہارون بلو نے جوابی ٹویٹ میں لکھا لاہور میں داخل ہونے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں تھی۔
https://twitter.com/x/status/1637326546535940096
سید وقاص نے لکھا بٹگرام والے پاکستانی نہیں۔ شمع جونیجو نے فیصلہ سنا دیا۔
https://twitter.com/x/status/1637307992960913409
لحاظ علی نے لکھا جب تک ن لیگ کے جیسے ورکرز موجود رہیں گے پختونخوا سے ن لیگ کا صفایا ہوتا رہے گا، پکڑنے والے پشتون پولیس اہلکار کی قابل اعتراض بات ترجمہ نہیں کرسکتا، حد ہوگئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1637286306618171393
قائد قلندر نے لکھا مجھے پی ٹی آئی سے صرف ان کے فوج مخالف نظریہ کی وجہ سے اختلاف ہے، مگر افسوس کی بات ہے کہ تم نے بٹگرام کو کیا سمجھ رکھا ہے، وہ پاکستان کا حصہ ہے، شدید افسوس کی بات ہے،جاہلیت کی حد ہوتی ہے۔ اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دینا ہی بہتر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1637302354805399552
https://twitter.com/x/status/1637222409588580353