
لیگی رہنما حنا پرویز بٹ اور بول نیوز کے رپورٹر کے درمیان سوالات کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، رپورٹر نے سوال کیا کہ عوام پریشان ہیں ان کیلئے اقدام کون کرے گا۔
حنا پرویز بٹ نے جواب دیا ہم کریں گے عوام کے مسائل حل، لیکن پاکستان اس وقت الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا، ملکی معیشت خراب ہے، ایسے حالات میں الکشن کیسے ہوسکتے ہیں،عمران خان نے ساڑھے تین سالوں میں ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔
بول نیوز کے رپورٹر کے زرمبادلہ کے سوال پر حنا پرویز نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کم نہیں ہوئے،رپورٹر سے کہا کہ آپ نے شاید پڑھے نہیں ہیں، رپورٹرنے کہا آپ نے پڑھے ہیں تو آپ بتادیں۔
حنا پرویز بٹ غصہ ہوئیں اور کہنے لگیں کہ میں نے دیکھا نہیں تھا بول نیوز کا مائیک ہے ورنہ میں بات ہی نہیں کرتی، آپ لوگ صحافت نہیں کرتے۔
حناپرویز بٹ کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل وہا جس پر حناپرویز بٹ نے وضاحتیں پیش کی اور بول ٹی اور رپورٹر کو قصورٹھہرادیا اور کہا کہ یہ رپورٹر مجھے شرمندہ کرنیکی کوشش کررہا تھا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں حناپرویز بٹ نے لکھا کہ میں ہمیشہ تمام چینلز اور رپورٹرز کو انٹرویو دیتی ہوں اور انکی عزت کرتی ہوں لیکن اسکا مطلب ہرگز نہیں کہ سافٹ ٹارگٹ سمجھ کر اور اپنی ریٹنگ بڑھانے کیلئے بول یا اسکا رپورٹر مجھے شرمندہ کرنے کی کوشش کرے۔بول کے رپورٹر کو ایسا کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے
https://twitter.com/x/status/1606613704736391168
ان کا مزید کہنا تھا کہ بول رپورٹر نے توڑ مروڑ کر وہ کلپ لگایا جو بول کا ایجنڈا پورا کرتاتھا، اس سے مجھے تو کوئی فرق نہیں پڑا مگر رپورٹر اور چینل نے ضرور بتا دیا کہ یہ چینل بھی پلانٹڈ ہے اور اسکے رپورٹرز کی رپورٹنگ بھی۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1606615012625219585
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hina111h.jpg