
بنگلادیش کے مندر میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی پر مسلمان سراپا احتجاج ہیں،غصے میں مسلمانوں نے مندر کو منہدیم کردیا، جبکہ واقعے میں دو ہندو بھی جان سے گئے،بنگلادیش میں ہندو تہوار کے موقع پر ایک مندر میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی کی تصاویر وائرل ہوئیں جس پر مسلمانوں شدید برہم ہوئے اور ملک گیر احتجاج کیا گیا۔
مسلمان مظاہرین نے ذمہ داروں کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کردیا، اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں،تین روز سے جاری مظاہروں نے شدت اختیار کرلی، بنگلا دیش پولیس نے اب تک 300 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا اور ملک کے حساس علاقوں میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔
دوسری جانب بھارتی حکام نے دو ہندوؤں کی ہلاکت پر بنگلہ دیشی حکومت سے احتجاج کیا،بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کا کہنا ہے کہ بھارت کو اپنی اقلیتیوں سے بہتر سلوک کرنا چاہیے،بھارت میں مسلمانوں سے ہونے والے سلوک کا اثر یہاں بھی ہوتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/QdK2KZs/banga.jpg