بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز کا معاملہ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

containen11121.jpg


وفاقی حکومت نے بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز کی وجہ سے عائد جرمانوں کی رقوم معاف کرنے اور ٹرمینلز کے جرمانوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر اس حکومتی فیصلےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں گزشتہ کئی ہفتوں سے بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز سےکاروباری طبقےکو درپیش مشکلات کا بخوبی ادراک ہے۔
https://twitter.com/x/status/1616076151922855936
انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت بحری امور نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ضمن میں بندرگاہوں کو ملنے والی جرمانوں کی رقوم کو معاف کردیا جائے اور ساتھ ہی ساتھ ٹرمینلزکی جانب سےعائد جرمانوں میں خاطر خواہ کمی کی کوشش کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کرکےہی معیشت میں استحکام کی کوشش کی جاسکتی ہے، اس ضمن میں حکام کاروباری برادری کے نمائندگان سے ملاقات کرکے مزید اقدامات پر مشاورت بھی کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1616076391950475266
خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے امپورٹس کیلئے ایل سیز کھولنے پر عائد پابندیوں کے باعث بیرون ملک سے امپورٹ کی گئی کنسائنمنٹس گزشتہ کئی ہفتوں سے بندرگاہوں پر موجود ہیں، اس ضمن میں سینکڑوں کی تعداد میں کنٹینرز بندرگاہوں پر پھنسے ہوئےہیں جنہیں یومیہ بھاری جرمانوں کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

اونٹ کے منہ میں زیرہ . اصل بات ایل سیز کھولنے کے لیے ڈالر مہیا کرنے کی ہے, باقی سب اقدامات اغیرہ وغیرہ ہی ہیں
تمام ٹرمینلز حکومت پاکستان کی ملکیت ہیں لہذا حکومت کے ایک اکاؤنٹ سے پیسے دوسرے اکاؤنٹ میں ڈال دیں تو یہ کونسی ریلیف سائنس ہے؟؟ ہیں جی ؟؟؟
 

Back
Top