بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول کنٹرول کرنے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

medicine-price-up-shehbaz-govt.jpg


ملک میں مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے، بلڈ پریشر ، شوگر اور کولیسٹرول کنٹرول کرنے والی ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شوگر کے مریضوں کو دی جانے والی انسولین، کولیسٹرول کنٹرول کرنے والی دو ا لپی گیٹ، ٹرائی فورج اور کنکور جیسی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لائف لائن شوگر انسولین ہیمولین کی قیمت 3000 روپے ہوگئی ہے، اس سے قبل اس کی قیمت 2500 روپے تھی۔

بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے والی گولی کنکور کی قیمت 274 روپے92 پیسے سے بڑھا کر 329 روپے 90 پیسے کردی گئی ہے جبکہ دل کے امراض اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے والی گولی ٹرائی فورج کی قیمت 364 روپے تھی جو اب436 روپے80 پیسے ہوگئی ۔

اسی طرح دل کے مریضوں کو کولیسٹرول کنٹرول کرنے کیلئے دی جانے والی گولی لپی گیٹ کی قیمت 225 روپے سے بڑھ کر 270 روپے مقرر کردی گئی ہے۔