بلوچستان میں حمام کی دکان پر فائرنگ، تین افراد جاں بحق، ایک زخمی

092322402e2be44.jpg


لسبیلہ – بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے شہر اوتھل میں حمام کی ایک دکان پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ واقعہ ہسپتال روڈ پر پیش آیا، جس نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) لسبیلہ، عاطف امیر نے ڈان نیوز کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے اچانک حمام پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ایک شدید زخمی کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں دو کا تعلق صوبہ پنجاب جبکہ ایک کا تعلق کوئٹہ، بلوچستان سے ہے۔ تینوں افراد پچھلے پندرہ سال سے اوتھل میں مقیم تھے اور مقامی کمیونٹی کا حصہ سمجھے جاتے تھے۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ عاطف امیر کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

تاحال کسی گروہ یا فرد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
 

cyberark

Citizen
یہ ہماری لمبر ون کے اپنے آدمی تھے ورنہ پنجاب سے آٹھ کے جا کر بلوچستان میں نائی کی دوکان کھولنے کی کیا تُک بنتی ھے
 

Back
Top