بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست کی بے بنیاد خبریں چل رہی ہیں،پرویز خٹک

perrv1121.jpg

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست کی بے بنیاد خبریں چلائی جارہی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جمیعت علمائے اسلام ف نے19 ، تحریک انصاف نے17 جبکہ اے این پی نے چارحلقوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کے 2 ڈویژنز میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں، پی ٹی آئی کی بے بنیاد شکست سے متعلق خبریں چلائی جارہی ہیں۔


پرویز خٹک نے کہا کہ کارکنان کی مشاورت سے ویلج کونسل کی سطح پر جماعت کی تنظیم سازی کررہے ہیں، نچلی سطح پر تنظیم کو مضبوط کریں گے، نوشہرہ کے عوام کو تمام سہولیات زندگی فراہم کرنےکیلئے کام کررہے ہیں میں نے 2013 میں وعدہ کیا تھا کہ وفاق میں آتے ہی موٹروے انٹرچینج اور پل بنائیں جائیں گے آج یہ وعدہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے کہ نوشہرہ کو ایک نیا ہسپتال دیں گے جہاں تمام ضروری سہولیات میسر ہوں گی اس ہسپتال کے بننے کے بعد مریضوں کو پشاور نہیں جانا پڑے گا، اسی طرح ہاسٹلز اور میڈیکل کالجز کی بلڈنگز بھی جلد تیار ہوجائیں گی، میں خود تعمیراتی شعبے سے وابستہ ہوں اس لیے اچھی طرح جانتا ہوں کام کیسے ہوتا ہے۔
 

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
یہ سارے سیاست دان ایک ہی مٹی کے بنے ہیں۔ عمران خان نے اسے پختونخواہ کا پارٹی صدر بنایا ہے اور اسے صرف اپنے حلقے کی فکر ہے۔ ہاسپٹل کی بات کر رہا ہے تو وہ بھی نوشہرہ ہی کے لئے۔ جہاں پہلے ہی سے ہسپتالوں کی تعمیرات پچھلے دس سال سے جاری ہیں۔
 

Back
Top