
پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ روز انسانی حقوق کا دن منایا گیا،اس دن کی مناسبت سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ٹویٹس کیے، بلاول بھٹو نے لکھا، انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، ہر شہری کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔
وزیر خارجہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے، سلسلہ وار ٹویٹس میں شدید تنقید کردی، رحیق عباسی نے لکھا 75 سالہ پارلیمنٹیرین کے خلاف درجن بھر فوجداری مقدمات درج کر کے صوبہ سندھ میں جہاں آپ کی پارٹی کی حکومت میں ہے، صرف ٹویٹ کرنے پر؟آپ میں اب بھی انسانی حقوق اور آزادی اظہار کی بات کرنے کی جرات ہے؟ زرداری صاحب
https://twitter.com/x/status/1601667354228043776
خان جی نے لکھا اعظم سواتی انسان نہیں اسی لیے حقوق سے محروم ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1601827820891668482
ایک صارف نے لکھا بلاول بھٹو جھوٹے وزیر خارجہ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1601621273008017409
عمران خان نامی صارف نے لکھا لاول زرداری کا انسانی حقوق کے تحفظ سے مراد،دولت کا تحفط ہے جو اس کے والد اور شریف خاندان نے ملک لو لوٹ کر بنایا ہے،زبانی کلامی انسانی حقوق کا تحفظ نہیں کیا جا سکتا، اپنے عمل سے ثابت کرنا شرط ہے۔
https://twitter.com/x/status/1601624188300668928
عبدالرحمان نے لکھا بلاول صاحب، جن لوگوں کو آپ نے اپنی سیاسی ڈھال بنایا ہوا ہے، کاش وہ آپکو بتا سکتے؟آپ بہت ساری خوش فہمیوں کے شکار ہو،اس دنیا میں تیری باتوں پر واہ، واہ کرنیوالے تمہاری مدد نہیں کر سکیں گے،خود کو درست کرلو،کھلے اختیارات کا کھلا جواب دینا پڑے گا
https://twitter.com/x/status/1601766761095114752
ایلون مسک نامی صارف نے ٹویٹ کیا پاکستان میں انسانی حقوق کی سر بلندی دیکھ کر عوام کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1601672881490268166
عمر بن مرتضی نے اعظم سواتی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا انسان بنا انسانی حقوق کے،اعظم سواتی کو رہا کیا جائے،
https://twitter.com/x/status/1601817965694951424 https://twitter.com/x/status/1601818051380482048 https://twitter.com/x/status/1601818011710750722
چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے اہم پیغام میں کہا تھا کہ پیپلزپارٹی نے آئین میں درج عوام کے جمہوری اور انسانی حقوق غضب کرنے والوں کے خلاف دہائیوں پر محیط جدوجہد کی ہے، پاکستان ستائیس بین الاقوامی کنونشنز کا فریق ہے، جس میں انسانی حقوق کے 7 بنیادی معاہدے شامل ہیں، مذکورہ کنونشنز کا فریق ہونے کی وجہ سے پاکستان نے 2014 میں یورپی یونین کے ساتھ جی ایس پی پلس معاہدہ کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bilah1h1.jpg