
دن رات بشریٰ بی بی اور فرح خان پر الزامات لگانے پر حامد میر کا صبر جواب دے گیا اور مریم اورنگزیب کو کھری کھری سنادیں
حامد میر نے مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس کا ایک سکرین شاٹ شئیر کیا جس میں لکھا تھا کہ عوام کے صبر کا فیوز اڑگیا ۔ اگر چہ مریم اورنگزیب ملک ریاض اور انکی بیٹی کی مبینہ کال پر پریس کانفرنس کررہی تھیں جو بشریٰ بی بی سے متعلق تھی لیکن عوام کے صبر کا فیوز اڑگیا کا لفظ لوڈشیڈنگ سے متعلق تھا۔
حامد میر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گوگی گوگی گوگی بشریٰ بشریٰ بشریٰ دن رات بس یہی سن رہے ہیں اگر آپکو کسی انگوٹھی کا سراغ مل گیا ہے تو مقدمہ بنا کر گرفتاری کریں صرف کہانیاں نہ سنائیں ،
https://twitter.com/x/status/1533745953877790721
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے صبر کا فیوز اڑ چکا ہے عوام پوچھ رہے ہیں کہ بجلی کدھر گئی مہنگائی کب قابو کرو گے لیکن کوئی جواب نہیں گوگی گوگی بشریٰ بشریٰ
واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی ،فرح خانا ور عمران خان کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ ملکی مفادات کی قیمت 5 قیراط لگائی گئی، انکی سوچ توشہ خانہ سے شروع ہوکر انگوٹھی پر ختم ہوتی ہے۔
دوسری جانب ملک ریاض نے مبینہ آڈیو کی تردید کردی اور کہا کہ یہ آڈیو جعلی ہے،میرے بعد میرے خاندان کو بھی اس سیاست کے کھیل میں گھسیٹا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے یہ آڈیو پھیلائی ہے انکے خلاف قانونی کاروائی کروں گا۔
https://twitter.com/x/status/1533745953877790721
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hamid-mir-bushra.jpg