بشریٰ انصاری کا دبئی جانے والا گانا ایک بار پھر چھاگیا
لیجنڈری ادکارہ بشریٰ انصاری جو کرتی ہیں کمال کردیتی ہیں، ایسا ہو نہیں سکتا کہ بشریٰ انصاری انٹرٹمنٹ کیلیے کچھ کام کریں اور وہ مداحوں کو پسند نہ آئے۔
آج کل بشریٰ انصاری کا ففٹی ففٹی میں گایا ہوا گانا دبئی جانے والا ایک بار پھر آتے ہی چھاگیا، اداکارہ نے اپنا گانا دوبارہ گایا تو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور لوگ بشریٰ انصاری کے گانے کو لیکر اس پر لپ سنک کررہے ہیں،ٹوئٹر پربشریٰ انصاری ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارف سعد محمد نے پوچھا آپ نے بشریٰ انصاری کا دبئی جانے والا گانا سنا؟ میں یہ گانے کا سوچ رہاہوں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ففٹی ففٹی، پی ٹی وی کا سنہری دور۔
ایک صارف نے بشریٰ انصاری کو میگا اسٹار قرار دیا۔
خاور اظہر نے لکھا کہ پرانی یادوں سے بھرا خوبصورت گانا۔
عمر گل نے لکھا لیجنڈ ود گولڈن ایرا، سلام ہو۔