
لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں سیر و تفریح کیلئے آنے والی خواتین کو برقع پہن کر چھیڑنے اور ہراساں کرنےو الے 2 لڑکوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے لاہور نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 2 برقع پوش لڑکوں کی گرفتار کیا ہے جو پارک میں آنے والی لڑکیوں کو چھیڑنے، ہراساں کرنے اور فقرے کسنے میں مصروف تھے۔
رپورٹ کے مطابق سبحان اور عثمان کو لاہور کی اینٹی رائٹ پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا اور انہیں لارے اڈے تھانے میں منتقل کردیا ہے جس کے بعد ان کے خلاف خواتین کو ہراساں کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔
ملزمان سے پولیس کی تفتیش کا سلسلہ بھی جاری ہےجس میں ان لڑکوں سے پارکوں میں لڑکیوں کو چھیڑنے اور ہراساں کرنے میں ملوث ان کے دیگر ساتھیوں سے متعلق معلومات بھی حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو اس وقت تحقیقاتی ونگ کے حوالے کیا گیا ہے جو پوچھ گچھ کے بعد ان کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1477583371320668162
واضح رہے کہ لاہور کے تفریحی مقامات پر اس قسم کے واقعات ایک معمول بنتے جارہے ہیں خصوصاً چھٹی اور کسی تہوار کے موقع پر اس قسم کی کارروائیوں کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے، ایسا ہی ایک واقعہ گریٹر اقبال پارک میں 14 اگست کے روز ایک خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آیا جس کا کیس آج بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6burqaparkharsan.jpg