
پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہی پر برطانیہ نے متاثرین کے ریلیف اور امدادی سرگرمیوں کے لیے 15لاکھ پائونڈز دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہی اور پاکستان کے جنوب میں سیلاب سے 900 افراد کی ہلاکت کے بعد برطانیہ نے پاکستان کو قدرتی آفت کے مقابلے میں فوری طور پر متاثرین کے ریلیف اور امدادی سرگرمیوں کے لیے 1.5 ملین پائونڈز دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ مون سون کی شدید بارشوں اور سیلاب نے لاکھوں پاکستانیوں کو متاثر کیا ہے، 7 لاکھ گھر تباہ ہو چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1563496250028457985
پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے آفیشل ٹویٹر پیج سے پاکستان کے سیلاب سے متعلق اقوام متحدہ کی کی رپورٹ شیئر کی گئی اور لکھا کہ: گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پاکستان میں انسانی صورتحال مزید ابتر ہو چکی ہے کیونکہ شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ملک بھر میں نقل مکانی جاری اور شدید نقصان ہو رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1563508235478650880
پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ: یہ ایک ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے، برطانیہ 15 لاکھ پائونڈ کی امداد فوری طور پر پاکستان کو دے گا۔
https://twitter.com/x/status/1563508239765225473 ایک اور ٹویٹ میں کرسچن ٹرنر نے لکھا کہ: "ہم اس تباہی کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو موسمیاتی تبدیلی کا سبب بن سکتی ہے اور یہ کس طرح سب سے زیادہ کمزوروں کو متاثر کرتی ہے، ہم پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر براہ راست کام کر رہے ہیں تاکہ یہ طے کیا جائے کہ کہ انہیں مزید کیا مدد درکار ہے"
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق اقوام متحدہ رواں ہفتے پاکستان کے آفت زدہ علاقوں علاقوں میں متاثرین کی ضروریات کا جائزہ لے گا اور جلد پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے اقوام متحدہ اپیل کرے گا۔ لارڈ طارق احمد نمائندہ خصوصی برائے برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری تمام دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
سیلاب نے سٹرکچر تباہ کر دیا ہے، پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، امدادی سرگرمیوں میں شرکت کرنے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تباہی کا مشاہدہ کر رہے ہیں، برطانیہ فوری طور پر 1.5ملین پائونڈ پاکستان کو دے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل اور ضرورت کی اس گھڑی میں برطانیہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13ukhlepforflood.jpg