
برطانیہ میں نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے جہاں پہلی بار برٹش انڈین شخص وزیراعظم بننے جا رہا ہے۔ بھارتی نژاد برطانوی شہری رشی سونک نے کنزرویٹو وزیراعظم بننے کی دوڑ جیت لی۔ انہیں 101 ووٹ ملے جبکہ پینی مارڈونٹ 83 ووٹ لے کر دوسرے اور لزٹرس 64 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہیں۔
سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے استعفیٰ کے بعد برطانیہ کے وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلیے ہندوستانی نژاد برطانوی رہنما رشی سونک مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں جو بدھ کے روز ہونے والے ایلیمینیشن راؤنڈ میں 25 فیصد یعنی 88 ووٹ لے کر وزارت عظمیٰ کی اس دوڑ میں سرفہرست رہے ہیں۔
جس طرح بھارتی نژاد رشی سونک نے دیگر برطانوی سیاستدانوں کو اس دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے اسی طرح ان کی اہلیہ اکشتا مورتی بھی پیچھے نہیں رہیں کیونکہ انہوں نے دولت میں ملکہ برطانیہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ رشی سونک بھارتی ٹیک کمپنی انفوسس کے بانی این آر نارائن مورتی کے داماد ہیں۔
رواں سال اپریل میں اسٹاک ایکسچینج سے شیئر کی گئی معلومات کی بنیاد پر اکشتا مورتی دولت کے معاملے میں برطانیہ کی ملکہ الزبتھ سے زیادہ امیر ہیں۔ ان کی ٹیک کمپنی کے دفاتر اس وقت برطانیہ سمیت تقریباً 50 ممالک میں موجود ہیں۔
اکشتا مورتی کے پاس انفوسس کے شیئرز ہیں جن کی مالیت تقریباً ایک ارب ڈالر یعنی 7600 کروڑ روپے ہے۔ امیر ترین افراد کی 2021 کی فہرست کے مطابق یہ اعداد و شمار اکشتا مورتی کو برطانوی ملکہ الزبتھ دوم سے بھی زیادہ امیر بناتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rishi-sunak-ulll.jpg