
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے کرسمس پرلاک ڈاؤن لگانے کے حکومتی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی دی ہے۔
برطانوی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں اومی کرون کیسز کی تعداد میں اضافے کے باعث بورس جانسن کرسمس پرمکمل لاک ڈاؤن لگانے پر غور کر رہے ہیں۔ ممکنہ لاک ڈاؤن کیخلاف کابینہ کے وزیر اورارکان پارلیمنٹ میدان میں آگئے۔
برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ اگروزیراعظم بورس جانسن نے کرسمس پرلاک ڈاؤن لگایا توان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے ۔ بورس جانسن کے ایک وزیر نے لاک ڈاؤن کی صورت میں مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ برطانیہ میں اومی کرون کیسز کی تعداد 50 فیصد اضافے کے ساتھ 37ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ برطانیہ کے وزیرصحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ کرسمس پرلاک ڈاؤن لگانے کے امکان کومسترد نہیں کیا جاسکتا۔
یاد رہے کہ برطانیہ میں اب تک ایک کروڑ 13 لاکھ 61 ہزار 387 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ ایک لاکھ 47 ہزار 218 اموات ہو چکی ہیں۔ یہاں ایک لاکھ 43 ہزار 814 مریض ابھی بھی کورونا وائرس کے مختلف ویرینٹ کا شکار ہیں جب کہ 875 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/uk-boriss.jpg