برتر کون؟ مرد یا عورت

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
- برتر کون؟ مرد یا عورت

اعظم طارق کوہستانی اتوار 24 اگست 2014

282153-ManWoman-1408776693-532-640x480.jpg

افضل کون ہے عورت اور مرد کا مقابلہ؟ یہ انتہائی عجیب بحث ہے کیونکہ دونوں کے اپنے اپنے دائرے اختیار ہیں جہاں وہ اعلی مقام پر فائض ہیں۔ فوٹو: فائل

مرد برتر ہے یا عورت۔۔۔ یہ ایک ایسی غلط بحث ہے جس میں نا چاہتے ہوئے بھی ہر کوئی الجھنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ بحث صرف پاکستان میں نہیں چلتی بلکہ دنیا کے ہر میدان میں اس پر بات کرنے کو ہر شخص دامے، درمے، سخنے اپنا حصہ بقدر جثہ ڈالنے کو تیار رہتا ہے۔
پچھلے دنوں بھارت میں ایک اشتہار بنا۔ اس اشتہار میں مرد کو ایک عورت کا آفس میں ماتحت بتایا۔ عورت مرد کو ڈھیر سارا کام دیتی ہے اور کہتی ہے یہ آج ہی کرنا ہے۔ خود گھر جا کر کھانا تیار کرتی ہے۔ کھانا تیار کرکے اپنے شوہر کو فون کرتی ہے۔ یہ وہی مرد ہے جو آفس میں اس کا ماتحت ہے اور اپنے باس (بیوی) کی ہدایت کے مطابق تمام کام مکمل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ بیوی موبائل سے کھانے کی ویڈیو اپنے شوہر کو دکھاتی ہے اور کہتی ہے کہ باس سے کہو بیوی میرا انتظار کررہی ہے۔۔۔ اشتہار ختم ہوجاتا ہے لیکن بھارت میں اس اشتہار پر بحث ہوتی ہے۔
اس بحث میں سوال یہ اٹھایا جاتا ہے کہ آخر بیوی مرد سے بالہ کیسے ہوسکتی ہے؟ باس عورت کو کیوں مرد کو کیوں نہیں بنایا گیا؟ لیکن سوال تو یہاں یہ بھی اُٹھ سکتا تھا کہ یہ کھانا مرد بھی تو بناسکتا ہے۔ عورت ہی کیوں؟ یہ ساری خرابیاں اور برائیاں اس وقت پیدا ہوتی ہے جب ہم اس ساری بحث کو ایک انانیت پرست کے اینگل سے دیکھتے ہیں۔ درست اینگل کیا ہے؟ اور اسے درست ہم کیوں کہتے ہیں؟ یہ میں بعد میں بتاؤں گا۔ پہلے ذرا ایک ہلکا سا واقعہ سن لیں۔ رعایت اللہ فاروقی پاکستان کے معروف کالم نگار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک دفعہ میں بینک میں بل جمع کرانے گیا اوروں کی طرح لائن میں لگنا پڑا۔ اتنے میں دو خواتین آئیں۔ بینک کے اندر جا کر بل جمع کرایا اور اطمینان کے ساتھ واپس چلی گئیں۔ رعایت اللہ فاروقی کہتے ہیں۔ یہ دیکھ کر مجھے سخت غصہ آیا میں بینک کے اندر گیا اور چلا چلا کر بینک سر پر اٹھالیا۔
منیجر سے میں نے کہا۔ میں مرد و زن کی مساوات کا پرجوش حامی ہوں۔ ابھی خواتین آرام سے بل جمع کرواکر چلی گئیں اور میں دو گھنٹے سے لائن میں کھڑا ہوں۔ ان عورتوں کو بھی لائن میں لگنا چاہیے تھا۔ منیجر نے مجھے ٹھنڈا کرنے کی غرض سے میرا بل جمع کیا۔ میں باہر آیا۔ بل لہرا کر پسینے میں شرابور عوام کو دکھایا اور کہا جو مرد و زن کے مساوات پر یقین رکھتا ہے وہ میرا والا فارمولا استعمال کرسکتا ہے۔
بظاہر تو یہ ایک عام سا واقعہ ہے لیکن آپ کے خیال میں اگر ایسا ہوجائے تو عورت کی زندگی کتنی مشکل ہوجائے گی۔ گھر کی دیکھ بھال کرنا، بچے پیدا کرنا، ان کی تربیت کرنا، پھر گھر سے باہر جا کر کام کرنا وغیرہ وغیرہ۔ یہ تو کسی طور انصاف نہیں، یقین کریں بچوں کی تربیت کرنا انتہائی مشکل اور جانگسل کام ہے۔ آج معاشرے میں اگر نوجوانوں کے بگڑنے کا تناسب 80 فیصد ہے تو اس میں سب سے زیادہ مائیں ہی تو قصور وار سمجھی جاتی ہیں کہ اس نے اپنے بچوں کی تربیت ٹھیک نہیں کی۔
رہی بات یہ کہ عورت اور مرد کا مقابلہ؟ یہ انتہائی عجیب بحث ہے۔ بھلا آپ انجینئر سے کہیں کہ فلاں مریض کے پھیپھڑوں میں مسئلہ ہے آپ وہ ٹھیک کردیں! یا پھر آپ ڈاکٹر سے کہیں کہ میری گاڑی جلدی گرم ہوجاتی ہے اس کو ٹھیک کردیں، ایسا کہنے پر آپ کو سب پاگل کہیں گے۔ اگر آپ کی عقل کام کررہی ہو تو آپ یہی کہیں گے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے۔۔۔ اسی طرح مرد اور عورت الگ الگ فیلڈ کے ماہر ہیں جس طرح ڈاکٹر اور انجینئر کا موازنہ نہیں ہوسکتا۔۔۔ بالکل اسی طرح مرد اور عورت کا نہیں ہوسکتا۔ اب آپ ہی بتائیں کہ مرد بر تر ہے یا عورت؟
ہاہاہا۔۔۔ مذاق کررہا ہوں۔۔۔ دونوں بہتر ہیں ناں!

نوٹ: روزنامہ ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
 
Last edited:

Akmal Zaidi

Senator (1k+ posts)
..............aap ki saari bat baja......magar agar sirf is baat ka jawab dia jae tu QURAN ki ro say mard ko aurat per bartari hasil hay...baqi kuch bhi bahas hoti rahay..............
 
chandbibi

Minister (2k+ posts)
This ad is running on most channels these days. Its become a reality in changing times when husband and wife are also colleagues and sometimes the wife can be the boss or vice-versa. Given a man's ego this bullet is a difficult one to bite. (bigsmile)
Nice......
 
MAK-THE-ONE

MPA (400+ posts)
..............aap ki saari bat baja......magar agar sirf is baat ka jawab dia jae tu QURAN ki ro say mard ko aurat per bartari hasil hay...baqi kuch bhi bahas hoti rahay..............

بہترین بات کہی آپ نے، مگر یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کس پیرائے میں افضلیت ہے مرد کو عورت پر ..... آپ کو اس حدیث کے بارے میں بھی علم ہو گا جس میں ایک شخص نے
رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ماں اور باپ کے حقوق کی بابت دریافت کیا تھا
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عورت بحیثیت ماں بے انتہا افضل مرتبے پر ہوتی ہے، اس کے حقوق باپ سے کہیں زیادہ ہوتے ہیں اولاد پر یعنی ہم کو یہ دیکھنا ضروری ہے کہ کس پیرائے میں افضلیت ہے
ویسے ذاتی طور پر میرے نزدیک یہ سوال کہ مرد افضل ہیں یا عورت آج کے دور کی محض بچکانہ سوچ ہے، بس تقوی ہے جو ایک انسان کو دوسرے انسان سے افضل بنا دیتا ہے

zafardkl

MPA (400+ posts)
quran ny mard our aurat ko aik dosry per bartari nahi dee. balkay unko apni apni zimadariyan dee hain. ja apny daira-e-qar min rhy kar nibhani hain. thats all. albata mard apni aurton per hakim hain aur mard per kai zimadariyan bhi aaid ki giy hain.

Last edited:

Shahbng

Politcal Worker (100+ posts)
It's like two students in same class obtain same marks, lets say for example 800 out of 1000. Lets say there were different subjects in exam and both of them obtain equal marks in total. The only difference is that one of them performed better than other in one subject and the other performed better in some other subjects, but both of them got equal marks in total.
 
Akmal Zaidi

Senator (1k+ posts)

بہترین بات کہی آپ نے، مگر یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کس پیرائے میں افضلیت ہے مرد کو عورت پر ..... آپ کو اس حدیث کے بارے میں بھی علم ہو گا جس میں ایک شخص نے
رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ماں اور باپ کے حقوق کی بابت دریافت کیا تھا
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عورت بحیثیت ماں بے انتہا افضل مرتبے پر ہوتی ہے، اس کے حقوق باپ سے کہیں زیادہ ہوتے ہیں اولاد پر یعنی ہم کو یہ دیکھنا ضروری ہے کہ کس پیرائے میں افضلیت ہے
ویسے ذاتی طور پر میرے نزدیک یہ سوال کہ مرد افضل ہیں یا عورت آج کے دور کی محض بچکانہ سوچ ہے، بس تقوی ہے جو ایک انسان کو دوسرے انسان سے افضل بنا دیتا ہے

baja farmaya aap nay magar aap gender kay hisab say bat kar rahay thay uss per may nay kah dia ab jab bat maan ki ajati hay tu phir tu char may say teen darjay maan kay aur ek baap ka ajata hay...sari zindagi jo baap kay naam say baap kay naam say pahchana gaya...qayamat may maan kay naam say pukara jae ga ...yeh tu baat he alag hogayee ...magar darj-e-bala post may gender kay hisab say bat ki gayee....
 
kayawish

Chief Minister (5k+ posts)
farishtoon ne bhi mard (Adam A.S) ko sajda kya hai aurat ko nahi :) , 2nd all prophets were men too.
 
MAK-THE-ONE

MPA (400+ posts)
baja farmaya aap nay magar aap gender kay hisab say bat kar rahay thay uss per may nay kah dia ab jab bat maan ki ajati hay tu phir tu char may say teen darjay maan kay aur ek baap ka ajata hay...sari zindagi jo baap kay naam say baap kay naam say pahchana gaya...qayamat may maan kay naam say pukara jae ga ...yeh tu baat he alag hogayee ...magar darj-e-bala post may gender kay hisab say bat ki gayee....

آداب زیدی صاحب

جی آپ کی بات درست، مگر میری مراد یہ تھی کہ وہ سمت دیکھی جائے کہ جس سمت میں مرد کو عورت پر افضلیت دی گئی ہے، خیر جی سچ تو یہ ہی ہے کہ میرے نزدیک یہ سوال ہی نصاب سے خارج ہو جانا چاہئیے، کیونکہ میں نے ایک محترمہ کا مرد اور عورت کے موازنہ کرتے ہوئے یہاں تک فرماتے دیکھا کہ خالی ماں کے قدموں تلے جنت کیوں قرار دی گئی بلکہ بہن، بیوی، بیٹی سب کے قدموں تلے جنت ہونا چاہیئے تھی، اب لوگ جب احادیث اور قرآنی آیات میں اپنی مرضی لانا چاہیں گے تو ایمان سے ضرور ہاتھ دھو بیٹھیں گے ..... میرا تو خیال ہے لوگ اس موازنے پر بہت جذباتی ہو جاتے ہیں
 
Taslimaat MTO sahab!!

Sahi bat hay koi kisi ko replace nahi kar sakta ....aur log apni aqal kay mutabiq kartay hain...aur meri zaati rae may char samajhdar insan

ek bat ko ek he tarha samajhtay hain magar char ahamq usi ek baat ko chaar tarha samjhaingay ...laikin jo hay wo tu hay....

Wassalam...
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
بلکل صحیح کہا۔ جس طرح ایک ڈاکٹر اور انجینیئر کا مقابلہ نہیں ہو سکتا، اسی طرح مرد عورت کا تقابل بھی نہیں ہونا چاہئے۔ دونوں کی اپنی فیلڈ ہے، اپنے اپنے کام ہیں، اور دونوں کی جسمانی نفسیاتی، دماغی ساخت وغیرہ بلکل مختلف ہے۔
مرد و زن کی مساوات کا نعرہ شیطانی دماغوں نے اپنی سفلی جزبات کی تسکین کے لئے لگایا تھا، اور عورت کو کھلونا بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔آپ خود سوچیں کہ اگر ہماری خواتین گھروں میں محفوظ رہیں اور بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں تو ان کے سفلی جذبات کی تسکین کیسے ہوگی؟
جو لوگ مردو زن کی مساوات کا سب سے ذیادہ نعرہ لگاتے ہیں ذرا ان کے ملکوں کا حال دیکھیں کہ کتنے صدر اور وزیراعظلم مرد تھے اور کتنے عورتیں۔ اسی طرح کتنے ملکوں کی فوجوں کی آرمی چیف عورت ہے۔سب ڈھکوسلا ہے۔
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)

، کیونکہ میں نے ایک محترمہ کا مرد اور عورت کے موازنہ کرتے ہوئے یہاں تک فرماتے دیکھا کہ خالی ماں کے قدموں تلے جنت کیوں قرار دی گئی بلکہ بہن، بیوی، بیٹی سب کے قدموں تلے جنت ہونا چاہیئے تھی،
ہر ماں کسی نہ کسی کی بہن بہو بیٹی اور بیوی ہوتی ہے، اور اسی طرح ہر بہن ، بہو بیٹی اور بیوی بھی عموما ماں ہوتی ہے۔
 
MAK-THE-ONE

MPA (400+ posts)
ہر ماں کسی نہ کسی کی بہن بہو بیٹی اور بیوی ہوتی ہے، اور اسی طرح ہر بہن ، بہو بیٹی اور بیوی بھی عموما ماں ہوتی ہے۔

آپ سمجھے نہیں جو اوپر لکھا ہے میں نے

desicad

Chief Minister (5k+ posts)
This ad is running on most channels these days. Its become a reality in changing times when husband and wife are also colleagues and sometimes the wife can be the boss or vice-versa. Given a man's ego this bullet is a difficult one to bite. (bigsmile)
Double jeopardy.......Ardhaangini ghar mein boss, ab bahaar bhi.......(bigsmile)
 
Back
Top