باجا بجانے پر پنوعاقل میں 2 گروپس آمنے سامنے،تصادم میں 10 افراد زخمی

9bajajhsjhjhjhdd.png


ملک بھر میں آج 77 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، آج دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا جہاں پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

پاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے پورے ملک کی مساجد میں نماز فجر کے بعد قرآن خوانی اور دعاؤں کے اہتمام کے ساتھ شہدائے تحریک پاکستان کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

دوسری طرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں باجا بجانے پر عائد کی گئی پابندی پر انتظامیہ عملدرآمد کروانے میں بری طرح ناکام رہی، سارا دن منچلے زوروشور سے باجوں کا استعمال کرتے رہے۔ باجوں کے استعمال سے جہاں شہری پریشان نظر آئے وہیں انتظامیہ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری کیے گئے باجوں پر پابندی کے احکامات پر عملدرآمد کروانے میں بے بس نظر آئی۔

پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی پر باجے کی خریدوفروخت کا سلسلہ دھڑا دھڑ جاری رہا اور اس کے بے دریغ استعمال کو روکنے کے بجائے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔ باجوں کے شور سے جہاں شہری پریشان رہے وہیں پر کچھ جگہوں پر اس معاملے پر شہریوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی پیش آئے۔

ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر پنوں عاقل میں بچوں کے باجا بجانے کے معاملے پر دو گروپوں کے درمیان تصادم ہو گیا جس میں فریقین نے ایک دوسرے پر تشدد کیا۔ فریقین کے تصادم میں 10 سے زیادہ شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پنوں عاقل میں باجا بجانے پر تصادم بارے پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ سٹی کی حدود غریب آباد میں بچوں کے باجا بجانے پر سمیجھو اور انڈھڑ برادری کے 2 گروہوں میں تصادم ہوا تھا جس میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے شہریوں کو جب ہسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں پر بھی فریقین میں جھگڑا ہو گیا اور ہسپتال میدان جنگ بن گیا۔ پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور صورت حال کو قابو میں کیا۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے 8 اگست 2024ء کو وفاقی دارالحکومت میں باجا خریدنے اور فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ استعمال پر پابندی عائد کر کے نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔ انتظامیہ نہ تو باجوں کی خریدوفروخت کو روک سکی اور نہ ہی شہریوں کو باجا بجانے سے روک سکی۔
 

M_Shameer

Senator (1k+ posts)
کیسی واہیات قوم ہے جو شور کو پسند کرتی ہے۔ باجا تو ویسے ہی بین ہوجانا چاہئے، پاکستان میں بچے تو کیا بڑے بھی باجا لے کر شور کی آلودگی پھیلاتے پائے جاتے ہیں۔
 

Sarkash

Minister (2k+ posts)
کیسی واہیات قوم ہے جو شور کو پسند کرتی ہے۔ باجا تو ویسے ہی بین ہوجانا چاہئے، پاکستان میں بچے تو کیا بڑے بھی باجا لے کر شور کی آلودگی پھیلاتے پائے جاتے ہیں۔
Tou ye hakomat kea kar rahe hai? Teray jesay bekaar logon ko paal rahe hai? Kar day ban. Tu yahan kea apni baji ka rate laganay aya hai? chal phut Zia ki sasti tatti