بات کرنے کو ترستی ہے زبان میری

جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
ایک طرف فورم بے ضابطہ کے کثیر التافپی مسائل ، سیاسی اور نظریاتی اختلافات اور دوسری طرف ایڈمن صاحبان کی مفلوک حالی سمجھ نہیں آتی کہاں سے شروع کرو

رائج ھے زمانوں سے دستور زبان بندی
چیخیں بھی دبا دینا یہ ریت پرانی ھے

فورم میں آج کل پھر اسیری کا راج ہے ، کئی صاحب نظریہ دوست قید او بند کی صغوبتیں برداشت کر رہے ہے اور پابند سلاسل ہے .. اور یہ سلسہ کئی عرصے سے جاری ہے ... مخترم ایڈمن صاحبان کوئی اس مسلے کا کوئی مستقل حل ڈھونڈنے کی بجائے وہی دیسی طریقے اپنائے ہوئے ہے اور بین کا بٹن دبا کر آرام سے سو جاتے ہے..پھر ہم جیسے رہائی کے تھریڈ پر تھریڈ بناتے رہتے ہے ...اور بادشاہ سلامت کے رحم کرم پر رہتے ہے کہ کب رحم کے بادل بارش برسائیں گے اور ان کو رہائی نصیب ہو گی

پرندہ خشک جھیلوں سے یہی اب کہہ گیا آخر
مجھے مجبور ہجرت پر میرے حالات کرتے ہیں

جیسے کے پہلے بھی بحث ہو چکی کہ کچھ دوستوں کو محض ان کے نظریے اور خیالات کی بنا پر قید کیا گیا ہے جیسے کے سہراب لیکن محض اس فورم پر بین کر دینا کسی کا سوچ اور نظریہ تبدیل نہیں کر سکتا ...جب بھی انسان کسی نظریے سے عملاً وابستگی رکھتا ہے تو اس کے سود و زیاں کو پرکھتا ہے، اور اسی پرکھنے کے عمل کی وجہ سے وہ پھر تذبذب کا شکار نہیں ہوتا۔ پھر شعوری حوالوں سے وہ آگے کی جانب قدم بڑھاتا ہے

جنہیں جُرمِ عشق پہ ناز تھا وہ گنہگار چلے گئے
......................................................................................

مر گیا پوڑ کے سر غالب وحشی ہے
بیٹھنا اس کا وہ آکر تیری دیوار کے پاس
.......................................................................................

ایڈمن صاحب سے گزارش ہے کہ اس بین لگانے کے عمل کو فوری روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے ، تاکہ کسی کو مستقل طور
پر اس کی اظہر رائے سے محروم نہ کیا جا سکے ...اس سلسے میں کچھ گزارشات اور خدمات اپنی طرف سے پیش کرتا ہوں

چونکے میں خود بھی سافٹ ویئر سسٹم انجیرئنگ کے شعبے سے وابستہ ہو ..اس لیے کیوں نہ ایک ایسا سکرپٹ ڈیولپ کیا جائے جو گالیوں والے الفاظ کو خود بخود خذف کر دیں .. چونکے یہ فورم وی بلیٹن فورم سافٹ ویئر استعمال کر رہا ہے تو پی ایچ پی یا ..ڈاٹ نیٹ میں ایسا سکرپٹ بآسانی لکھا سکتا ہے جس میں اردو لغت کے سو ، دو سو یا ایک ہزار تک فحش یا گالیوں والے الفاظ بآسانی خذف ہو سکتے ہے اور اینڈ یوزر کو نظر نہی آئے گے

یہاں تک کہ وہ سکرپٹ ہر اردو جملے کا سیمنٹک انالیسس کر کے سارے فحش الفاظ ڈٹیکٹ کر کے اسے خذف کر دے گا اور یوں گالیاں دینے کا عمل کافی خد تک کنٹرول ہو جائے گا ،،، انگلش میں آپ لوگوں نے یہ سکرپٹ کافی خد تک امپلمنٹ کیا ہے لیکن اردو میں آپ کا مسلہ حل کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار ہو بشرط کہ اس کے بعد بین کا سسٹم ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا جائے ، اور صرف سپیم یا اور غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے بین لگایا جائے

آخر میں ایڈمن صاحبان سے پر زور اپیل کرتا ہوں ، کہ سہراب ، گجر اور ڈیموکریٹ کو فوری رہا کیا جائے

Last edited:

Exnooni

Minister (2k+ posts)
ویسے "کورنا" کیوں بن رہے ہو؟

کورنا کو کیسے حذف کرنا ہوگا؟

پہلا ٹیسٹ ہے جمہور بھائی؟
:)
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
آپ کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے خود اپنی اصلاح نہیں کرنی ، سارا کچھ اڈمن پر چھوڑ دینا ہے ، بھائی جان پورے جسم میں گوشت کا ایک ٹکڑا جس کو زبان کہتے ہیں ، اصل فساد کی جڑ ہے ، بات گالی ، تضحیک ، بد تمیزی کے بغیر بھی اسی زبان سے نکلتی ہے اور خوبصورت الفاظ کا گلدستہ بھی ، یہ جدید تکنیک نہ ہوتی تو پھر کیا ہوتا ، اصل بات اپنی اصلاح ہے اور اس دنیا میں زبردستی نہ اپنے خیالات ٹھونسے جا سکتے ہیں نہ قبول کے جا سکتے ہیں ، ویسے سوچنے کی بات ہے جس جس نے اپنی ذات کے بت بنائے ہوئے ہیں ، چاہئے وہ سیاسی محبت ہو ، فرقہ وارانہ اختلاف ہو یا کچھ اور ، سارے فتنے یہیں سے آغاز کرتے ہیں
 
Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)

جمہور پسند بھائ ، لگتا ہے ڈیمو کریٹ بھی گۓ ، باوا صاحب بمشکل اس عمر میں قیدو بند کی سعوبتیں برداشت کرکے ابھی فارغ ہوۓ ہیں ، سہراب میاں حقے کی ناک کے ساتھ بیٹھ کر بس اب سوٹے پہ سوٹا لگار ہے ہیں ۔ ایسے میں ایڈمن کو آپ کی پیشکش کی وجہ سمجھ سے باھر ہے ۔

دریا کو اپنی موج کی طغیانیوں سے کام
کشتی کسی کی پار ہو یا درمیاں رھے ۔

Last edited:

جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﺎ ﻃﻠﺴﻢ ﺟﺎﻧﺘﺎ ﮨﻮﮞ
ﺁﮒ ﮨﻮﮔﯽ ﺩﮬﻮﺍﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﺎ

ﯾﮧ ﮐﺮﺍﻣﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺤﺒﺖ ﮨﮯ
ﭼﻮﭦ ﮨﻮﮔﯽ ﻧﺸﺎﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﺎ

ویسے "کورنا" کیوں بن رہے ہو؟

کورنا کو کیسے حذف کرنا ہوگا؟

پہلا ٹیسٹ ہے جمہور بھائی؟
:)
 
The ironclad

Politcal Worker (100+ posts)
چودھری اڈمن زندہ باد
اے آلہ بین برکا تے چودھری دی خاص محبّت دی نشانی وے
پہلے برکا جی بین کرواندے نے تے باید وچ دکھ دا اظہار کردے نیں
چلو ہون منوں وی بین کر دیو ، پر اہے سچ وے
 
Annie

Moderator
میری بھی گزارش ہے کے ہمیشہ کا بین پرانے ممبرز کے لیے نہیں ہونا چاہئیے جبکے انہوں نے کئی ہزار کی پوسٹیں بھی کر کے فورم میں کنٹریبیوٹ کیا ہو ، گالی گلوچ غلط بات ہے اس کے لیے کچھ عرصے کا بین تو ٹھیک ہے لیکن ہمیشہ کا نہیں ،

نواب جی ، گجر صاحب اور ڈیموکریٹ تینوں سے ہی میرے سیاسی خیالات نہیں ملتے لیکن ان سب سے احترام کا رشتہ ہے اور یہ سب بھی فورم کا حصہ ہیں ، اس لیے فورم کے حاکم وقت سے اپیل ہے کے انکا بین ہٹا دیا جاۓ
 
جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
قاسمی بھائی آپ کی بات ٹھیک ، لیکن جب کوئی خود آزادیوں کا پرچار کریں اور اظہار رائے کے لیے آواز بلند کریں تو ان کو اپنے رویوں سے بھی ثابت کرنا ہوتا ہے ، اس فورم پر بمشکل دو ، تین ہزار بندا ہوتا ہے لیکن چار ، پانچ پہرا دار بیٹھے ہوتے ہے ہر وقت ...فیس بک اور ٹویٹر پر اربوں انسان ہوتا ہے کوئی اس طرح کی پہرا داری نہیں ہے

لوگوں کو بولنے کی آزادی دو ، چاہے جو کہے اور مسائل کا حل ٹیکنالوجی سے ... نہ کہ لوگوں کی آواز دبانے سے

جمہور پسند بھائ ، لگتا ہے ڈیمو کریٹک بھی گۓ ، باوا صاحب بمشکل اس عمر میں قیدو بند کی سعوبتیں برداشت کرکے ابھی فارغ ہوۓ ہیں ، سہراب میاں حقے کی ناک کے ساتھ بیٹھ کر بس اب سوٹے پہ سوٹا لگار ہے ہیں ۔ ایسے میں ایڈمن کو آپ کی پیشکش کی وجہ سمجھ سے باھر ہے ۔

دریا کو اپنی موج کی طغیانیوں سے کام
کشتی کسی کی پار ہو یا درمیاں رھے ۔

M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
جمہور بھائی! اس فورم پر اظہارِ رائے کی آزادی ہونی چاہئے، سب کو اپنی اپنی بات کہنے کا حق ہونا چاہئے، میں آپ کی اپیل کی پرزور حمایت کرتا ہوں، لیکن میرے خیال میں ساتھ ہی ساتھ معزز ممبرز کو ایک بات کا خیال رکھنا چاہئے۔ اپنے اپنے مخالف سیاسی لیڈرز کو جو جی چاہے کہیں، جس قدر چھترول دل کرتا ہے کریں، لیکن کسی مخالف سیاسی نظریات رکھنے والے ممبر کو قوٹ کرکے اسے باقاعدہ گالی دے کر بات کا آغاز کرنے سے احتراز کریں، مسئلہ تبھی پیدا ہوتا ہے جب کوئی ممبر مخالف ممبر کو صرف گالی دینے کے لئے قوٹ کرتا ہے، پھر جواب میں بھی گالی آتی ہے اور معاملہ بین پر جاکر ختم ہوتا ہے۔
 
wahreh

Chief Minister (5k+ posts)
یہ گجر اور ڈیموکریٹک کیوں بین ہو گئے ہیں یہ لوگ تو کسی کو گالی نہیں دیتے ؟ ہاں لیکن عمران کے خلاف آواز پوری شدت سے اٹھاتے ہیں جو کہ آواز کا صحیح استعمال بھی ہے
 
wahreh

Chief Minister (5k+ posts)
اس بات سے میں کلی اتفاق کرتا ہوں کہ سیاسی شخصیات کو چاہے کچھ بھی کہا جائے ممبران کو ایک دوسرے کے خلاف ذاتیات پر نہیں اترنا چاہئے- بلکہ اپنی پوسٹ میں دوسرے ممبر کو براہ راست مخاطب کئے بغیر ہی اپنی بات کرنی چاہئے- گفتگو کا فن ہی یہی ہے

جمہور بھائی! اس فورم پر اظہارِ رائے کی آزادی ہونی چاہئے، سب کو اپنی اپنی بات کہنے کا حق ہونا چاہئے، میں آپ کی اپیل کی پرزور حمایت کرتا ہوں، لیکن میرے خیال میں ساتھ ہی ساتھ معزز ممبرز کو ایک بات کا خیال رکھنا چاہئے۔ اپنے اپنے مخالف سیاسی لیڈرز کو جو جی چاہے کہیں، جس قدر چھترول دل کرتا ہے کریں، لیکن کسی مخالف سیاسی نظریات رکھنے والے ممبر کو قوٹ کرکے اسے باقاعدہ گالی دے کر بات کا آغاز کرنے سے احتراز کریں، مسئلہ تبھی پیدا ہوتا ہے جب کوئی ممبر مخالف ممبر کو صرف گالی دینے کے لئے قوٹ کرتا ہے، پھر جواب میں بھی گالی آتی ہے اور معاملہ بین پر جاکر ختم ہوتا ہے۔
 
khandimagi

Minister (2k+ posts)
عجیب چکر میں پھانس دیا ہے آپ لوگوں نے
اگر کہتے ہیں سہراب کو رہا کرو تو اخلاق گلہ گھونٹتا ہے کہ گالی دینے والے کی طرف دار ی کررہا ہے نامعقول
اور اگر کہتے ہیں سہراب کو بند رکھو،،تو جمہوری اقدار گلا دبائے دیتی ہے کہ شرم کر ،زبان بندی کی حمایت کرتا ہے
بہر حال ایڈمن کو چاہئے کہ سہراب کو کچھ لے دے کر آزادی دیدے،،،
میر مطلب ہے کو انڈرٹییکنگ وغیرہ لے کر
 
GeoG

Chief Minister (5k+ posts)

آج سے کچھ عرصہ قبل وڈے ایڈمن صاحب نے فرمایا تھا
کہ ہم ایک ٹیب بنا رہے ہیں جس میں سب دیکھ سکیں گے کہ کسی ممبر کو کیوں بین کیا گیا
پھر شاید خود ہی خیال آیا کہ یہ تو اپنے چہرے سے نقاب اتر جایے گا

جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
چودھری صاحب ، جس جگہ انسانوں کا ہجوم اکھٹا ہوتا ہے وہاں آپ کو ہر کسی کو حالت وضو میں نہیں رکھ سکتے ...کوئی گالیاں دے گا ، کوئی اخلاقیات کا درس ، کوئی دعائیں .... دوسرا پاکستان میں سیاست اور گالی کا بڑا گہرا تعلق بھی ہے

سو ہم تو رہے ممبران کو اخلاقیات سکھانے ، فقط ایک طریقہ بتا دیا کہ کس طرح گالی پر قابو پایا جا سکتا ہے ، اور اگر اخلاقیات سکھانا ہی مطلوب ہے تو اس فورم کے بڑوں کو پھر اخلاقیات ڈاٹ پی کے نام رکھنا چاہئیے

آپ کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے خود اپنی اصلاح نہیں کرنی ، سارا کچھ اڈمن پر چھوڑ دینا ہے ، بھائی جان پورے جسم میں گوشت کا ایک ٹکڑا جس کو زبان کہتے ہیں ، اصل فساد کی جڑ ہے ، بات گالی ، تضحیک ، بد تمیزی کے بغیر بھی اسی زبان سے نکلتی ہے اور خوبصورت الفاظ کا گلدستہ بھی ، یہ جدید تکنیک نہ ہوتی تو پھر کیا ہوتا ، اصل بات اپنی اصلاح ہے اور اس دنیا میں زبردستی نہ اپنے خیالات ٹھونسے جا سکتے ہیں نہ قبول کے جا سکتے ہیں ، ویسے سوچنے کی بات ہے جس جس نے اپنی ذات کے بت بنائے ہوئے ہیں ، چاہئے وہ سیاسی محبت ہو ، فرقہ وارانہ اختلاف ہو یا کچھ اور ، سارے فتنے یہیں سے آغاز کرتے ہیں
 
جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
سمی بھائی آپ کی ساری باتوں سے اتفاق ہے ، لیکن میں تو اس سائٹ کے بڑوں کو مورد الزام ٹھہراؤں گا ، کیونکے ان کے پاس بہت سے طریقے موجود ہے اس کو روکنے کے لیکن انہوں نے چوکیداری سسٹم نافذ کیا ہے

کیا یہ ممبران کو یہ پاور نہیں دے سکتے تو ان کو کوئی کوٹ کریں یا نہ... اگر ممبران کو رپلائی یا کوٹ ڈی ایکٹو کرنے کی پاور مل جائے ..تو بہت سے مسائل اس سے بھی حل ہو سکتے ہے ... دوسرا گالیوں والے الفاظ حذف بھی ہو سکتے ہے

جمہور بھائی! اس فورم پر اظہارِ رائے کی آزادی ہونی چاہئے، سب کو اپنی اپنی بات کہنے کا حق ہونا چاہئے، میں آپ کی اپیل کی پرزور حمایت کرتا ہوں، لیکن میرے خیال میں ساتھ ہی ساتھ معزز ممبرز کو ایک بات کا خیال رکھنا چاہئے۔ اپنے اپنے مخالف سیاسی لیڈرز کو جو جی چاہے کہیں، جس قدر چھترول دل کرتا ہے کریں، لیکن کسی مخالف سیاسی نظریات رکھنے والے ممبر کو قوٹ کرکے اسے باقاعدہ گالی دے کر بات کا آغاز کرنے سے احتراز کریں، مسئلہ تبھی پیدا ہوتا ہے جب کوئی ممبر مخالف ممبر کو صرف گالی دینے کے لئے قوٹ کرتا ہے، پھر جواب میں بھی گالی آتی ہے اور معاملہ بین پر جاکر ختم ہوتا ہے۔
 
M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
سمی بھائی آپ کی ساری باتوں سے اتفاق ہے ، لیکن میں تو اس سائٹ کے بڑوں کو مورد الزام ٹھہراؤں گا ، کیونکے ان کے پاس بہت سے طریقے موجود ہے اس کو روکنے کے لیکن انہوں نے چوکیداری سسٹم نافذ کیا ہے

کیا یہ ممبران کو یہ پاور نہیں دے سکتے تو ان کو کوئی کوٹ کریں یا نہ... اگر ممبران کو رپلائی یا کوٹ ڈی ایکٹو کرنے کی پاور مل جائے ..تو بہت سے مسائل اس سے بھی حل ہو سکتے ہے ... دوسرا گالیوں والے الفاظ حذف بھی ہو سکتے ہے

کرنے کو تو انتظامیہ بہت کچھ کرسکتی ہے، لیکن بات تو نیت کی ہے۔ ویسے میرے خیال میں انہیں آپ کی پیشکش سے استفادہ کرنا چاہئے، اردو میں بھی گالیاں حذف ہوجائیں تو کافی مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔
 
Saleemraza

Councller (250+ posts)
جہمور بھائی ۔۔۔۔فری سہراب ۔۔۔کا سہرا جو سب نے اپنے ماتھے پر سجایا ہوا ہے ۔۔اس

کی کوئی خاص وجہ ۔۔۔۔

باقی میں اپ لوگوں کی بات سے اس حد تک اتفاق کرتا ہوں کہہ سب کو اپنی بات کہنے کاحق

ہونا چاہیے ۔۔ لیکن جو لوگ بدتمزی کی حد پار کر جاتے ہیں ان کی گوشمالی بقلم خود

بھی ہونی چاہیے۔۔۔

ان لفنگوں کی وجہ میرے جیسے جو اچھی تحریر کے متلاشی ہیں ۔۔۔اُن کا حق بھی مارا جارہا ہے ۔۔۔۔اس کا زالہ بھی ضروری ہے
 
جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
رضا بھائی اس اوتار کی فقط وجہ ایک نظریے کا قید ہونا ہے ، سہراب کچھ اوقات یقینا حدود او قیود کراس کرتا ہے لیکن اس دفع فقط نظریات کی خاطر پابند سلاسل ہے اس لیے اس کے لیے آواز اٹھا رہے ہے ..سہراب جس کسوٹی سے پرکھا گیا ہے اگر اوروں پر بھی اس کا اطلاق ہو جائے تو آدھے نام زرد پڑھ جائے گے

غازی بنے رہے سبھی عالی بیان لوگ
پہنچے سرِ صلیب فقط بے نشان لوگ

جہمور بھائی ۔۔۔۔فری سہراب ۔۔۔کا سہرا جو سب نے اپنے ماتھے پر سجایا ہوا ہے ۔۔اس

کی کوئی خاص وجہ ۔۔۔۔

باقی میں اپ لوگوں کی بات سے اس حد تک اتفاق کرتا ہوں کہہ سب کو اپنی بات کہنے کاحق

ہونا چاہیے ۔۔ لیکن جو لوگ بدتمزی کی حد پار کر جاتے ہیں ان کی گوشمالی بقلم خود

بھی ہونی چاہیے۔۔۔

ان لفنگوں کی وجہ میرے جیسے جو اچھی تحریر کے متلاشی ہیں ۔۔۔اُن کا حق بھی مارا جارہا ہے ۔۔۔۔اس کا زالہ بھی ضروری ہے
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
چودھری صاحب ، جس جگہ انسانوں کا ہجوم اکھٹا ہوتا ہے وہاں آپ کو ہر کسی کو حالت وضو میں نہیں رکھ سکتے ...کوئی گالیاں دے گا ، کوئی اخلاقیات کا درس ، کوئی دعائیں .... دوسرا پاکستان میں سیاست اور گالی کا بڑا گہرا تعلق بھی ہے

سو ہم تو رہے ممبران کو اخلاقیات سکھانے ، فقط ایک طریقہ بتا دیا کہ کس طرح گالی پر قابو پایا جا سکتا ہے ، اور اگر اخلاقیات سکھانا ہی مطلوب ہے تو اس فورم کے بڑوں کو پھر اخلاقیات ڈاٹ پی کے نام رکھنا چاہئیے

جناب کوئی وضو میں نہ ہو تو کیا گالیاں جائز ہو جاتی ہیں ؟؟؟؟ یقینا ایسا نہیں ، یہ سوچ ہے ، اس کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ، مسئلہ یہ ہے کہ دنیا کی تعلیم حاصل کرنا ہو تو کیا شیعہ ، کیا سنی ، کیا دیسی لبرل ،سب ایک ادارے میں ، ایک کلاس میں بیٹھ کر پڑھ لیتے ہیں ، دین کا نام آئے تو مدرسے الگ فرقوں کے نام پر ، پھر ایک سوچ کیسے پیدا ہو ؟؟؟ اور آپ جانتے ہیں کہ ایک ڈاکٹر اپنے میدان کا ماہر ہوتا ہے لیکن ایک مخصوص مدرسے کا پڑھا لکھا ،مخصوص ذہن کی تعلیم پتا ہے اور اس کے نزدیک وہ ہی سچ ہوتا ہے جو اس کو پڑھایا جاتا ہے ، اب مجھے سمجھ نہیں آتی کہ دنیا داری کی تعلیم حاصل کرنے والا اور مدرسے میں پڑھنے والا دونوں ہی تہذیب کے دائرے سے باہر کیسے نکل جاتے ہیں ؟

ایسے ہی لوگ پھر دینی جماعتوں پر بھی الزام لگاتے ہیں ، لیکن خود ان کی زبان قابو میں نہیں رہتی ، میں آپ کی سوچ سے متفق ہوں لیکن جانتا ہوں کہ کہنے یا بین لگانے یا اٹھانے سے کچھ نہیں ہونا ، جس نبی کے ماننے والے ہیں ان کے اخلاق کی گواہی الله دیتا ہے ، ہم یہاں دعوی مسلمان کا کرتے ہیں لیکن عمل ہمارے اس کے برعکس ہوتے ہیں

سہراب صاحب نے ایک دفعہ بد ترین بد زبانی کا مظاہرہ کیا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ مجھے بین کا کوئی خوف نہیں ، اب ایسے ممبر خود دعوت دیتے ہیں کہ میں کسی کی نہیں مانتا
میں نے انھیں کہا کہ آپ جو مرضی کہتے رہو آپ کو جواب نہیں دینا ،ان کی پی پی پی سے محبت ہوگی لیکن تنقید سے پہلے جواب سننے کا حوصلہ بھی ہونا چاہئے

khandimagi

Minister (2k+ posts)
کرنے کو تو انتظامیہ بہت کچھ کرسکتی ہے، لیکن بات تو نیت کی ہے۔ ویسے میرے خیال میں انہیں آپ کی پیشکش سے استفادہ کرنا چاہئے، اردو میں بھی گالیاں حذف ہوجائیں تو کافی مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

بھائی صاحب،،بات آپکی سولہ آنے اور جمہور پسند بھائی کی سترہ آنے درست ہے کہ
فورم سے گالیاں حذف ہوجائیں تو کافی مسئلہ حل ہوسکتا ہے،،مگر یہ تو فرمائیں کہ گالیوں سے مراد کیا ہے
اردو تو ایسی بے وقوف قسم کی زبان ہے کہ اس میں،،سالا،،جو کہ بیگم کا بھائی ہوتا ہے،،کسی کو کہدینا بھی گالی شمار ہوتا ہے
عجیب ماجرا ہے یہاں،،،،
ہر ایک کی دینے والی گالی الگ ہے ،اور دوسرے کی لینے والی الگ،،
آپ دونوں حضرات فورم کے بڑوں میں سے ہیں،،اگر گالی کی تعریف فرمادیں تو نوازش ہوگی
تاکہ ہم جیسے نو آموزوں کو بھی پتہ چل جائے کہ گالی ایسی ہوتی ہے،،دو گے تو بین ہوجاؤگے ،،
لوگے تو کچھ نہیں ہوگا
نیز کون سا لفظ ایڈمن کے نزدیک گالی یا گالی جیسا ہے،پتہ چل جائے تو اچھا ہے،نواب کے مسئلہ
میں میرا دل بھی دینے کو بہت چاہ رہا ہے،،مگر میں ہاتھ پاؤں بچا کر کام کرنے والا ہوں،اس لئے پتہ چل
جائے تو دینے میں کافی آسانی رہے گی،،،،شکریہ
 
Last edited: