
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ کل پاکستان الیون نے پورے ٹورنامنٹ کو پیغام دیا ہے کہ یہ ٹیم کتنی خطرناک ہے۔
انضمام الحق نجی ٹٰی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ بابراعظم جس تکنیک سے بیٹنگ کرتا ہے اس سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ 10 سالوں میں تمام ریکارڈز توڑ سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پریکٹس میچ کے دوران بھی بابر اعظم اپنے آپ میں کلیئر تھے کہ انہوں نے بھارت کے خلاف کس انداز میں بیٹنگ کرنی ہے، بابر تکنیکی اعتبار سے ویرات کوہلی سے بہت بہتر ہیں۔
ورلڈ کپ کے آئند میچز میں پلیئنگ الیو ن میں تبدیلی سے متعلق سوال کے جواب میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ جس وننگ کمبینیشن سے ٹیم اور لڑکوں میں اعتماد آرہا ہے اسے ہی برقرار رکھنا چاہیے۔اس موقع پر پروگرام میں شریک سابق کرکٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ بابراعظم نے ہر کھلاڑی اور ٹیم کے رکن کو ایک جامع پلان کے تحت کھلایا، جو کمبی نیشن رات کے میچ میں بنا ہے اسے تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ دبئی میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو شاندار کھیل کے بعد یکطرفہ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/5Lw616M/inzi.jpg