TemptationQ
Senator (1k+ posts)
ا نتہا ہوگئی انتظار کی -- آئی نا کچھ خبر میرے یارکی
جا اؤے مطیع اللہ جان تیری بیڑی وہاں ڈوبےجہاں پانی کم ہو
تیرے آسرے پر رات کروٹیں بدلتے،آنکھوں میں گزاری
ہر آہٹ پر یہی سوچا کہ داروغہ زندان ہاتھ میں کنجیوں کا گچھا لئے آ رہا ہے
پٹ سے وہ قفل کھولے گا اور جھٹ سے میں آزاد پنچھی کی طرح مست فضاؤں،ہواؤں میں اڑتا پھروں گا
رات بیتی صبح کا سورج طلوع ہوا جیل کا خاکروب جھاڑو لئے دھول اڑاتا بیرک کے سامنے سے گزرگیا
لیکن سات سمندر پار سے کوئی سندیسہ نہیں آیا
پھر بھی اپنے سانوریا سے امید اب بھی باقی ہے
یہ ہمیں ہے یقیں ،بے وفا وہ نہیں
پھر وجہ کیا ہوئی،انتظار کی
ا نتہا ہوگئی انتظار کی
آئی نا کچھ خبر میرے یارکی